فیکٹ چیک: تھائی لینڈ ایکسپریس وے کی تصویر، ممبئی-ناگپور ہائی وے کے دعوے کے ساتھ وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ ایک ایکسپریس وے کی تصویر بھی چھپی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر مہاراشٹر میں ممبئی اور ناگپور کے درمیان حال ہی میں بنائی گئی انٹر-کنیکٹیڈ ہائی وے کا ایریئل ویو (فضائی منظر) ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرشنا شرما نامی یوزر نے کیپشن دیا:’دیویندر فڑنویس کا ڈریم پروجیکٹ ہوا مکمل، ممبئی-ناگپور سمردھی ایکسپریس وے کا افتتاح پی ایم مودی کریں گے۔ نائب وزیر اعلی Devendra Fadnavis (دیویندر فڑنویس)‘۔

Source Facebook

فیکٹ چیک:

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ سرچ کیا اور پایا کہ ممبئی لائیو نے اس رپورٹ کو 06 مارچ 2020 کو پوسٹ کیا تھا۔ عنوان،’نئی ممبئی ناگاپور سڑک پروجیکٹ کے لیے کچھ تحویلِ اراضی،  ہنوز زیر التواء ہے‘۔ 

Source  Mumbailive

مزید سرچ کرنے پر ٹیم کو 123 آر ایف کی ویب سائٹ پر رپورٹ ملی، جس کا عنوان ہے-’ایریئل ویو ہائی وے جنکشن، چوراہا، انٹرچینج اور ایکسپریس وے تھائی لینڈ میں ایک اہم بنیادی ڈھانچہ ہے‘۔ 

Source   123rf

وہیں ہمیں ایڈوب اسٹاک کی ویب سائٹ پر بھی ایسی ہی تصویر ملی۔

 Source Adobe

مزید برآں، سرچ کرنے پر، ہمیں Gettyimages سے ایک تصویر ملی۔ جس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ- ’ایریئل ٹاپ ویو ایکسپریس وے روڈ ملٹی لینس، مِترافاپ روڈ، نَکھون رتواسِما این، تھائی لینڈ‘۔ 

Source Getty Image

نتیجہ:

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایکسپریس وے کی وائرل تصویر تین سال پرانی ہے اور یہ تصویر ممبئی-ناگپور پروجیکٹ کی نہیں بلکہ تھائی لینڈ کی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔