ٹویٹر پر آلوک جھا نام کا ایک ویریفائیڈ یوزر ہے، جس کے بایو مطابق، وہ سدرشن نیوز کا دہلی بیورو چیف ہے۔
آلوک جھا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ انہوں نے 29 نومبر 2022 کو ایک ویڈیو شیئر کیاہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اسٹنٹ کر رہا ہے۔ موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر ایک برقعہ پوش خاتون اپنے بچے کے ساتھ بیٹھی ہے۔
اس دوران بائیک سوار بزرگ شخص، پیچھے بیٹھی خاتون کو بوسہ بھی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آلوک جھا نے لکھا- ’تبھی ان کی آبادی کُکُرمُتّے کی طرح بڑھ رہی ہے‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں تبدیل کیا۔ اس کے بعد انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر کراچی لائیو نامی چینل پر ایک ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو 20 نومبر 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس نے ایک بزرگ کو بیوی اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کرنے کے سبب گرفتار کیا ہے۔ وہیں ہمیں یہ ویڈیو پاکستان کے ایک دیگر یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ملا۔ اس ویڈیو کو 19 نومبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ آلوک جھا کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا ویڈیو پاکستان کے شہر کراچی کا ہے۔ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔