
پنجابی میڈیا ہاؤس News89 کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کلپ کو شیئر کرکے یوزرس، دعویٰ کررہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی)حکومت نے پنجاب میں ایک شیو مندر کو مسجد میں تبدیل کردیا ہے۔
ویڈیو کو @Kirandurgavahini نامی ٹویٹر یوزر نے لکھا،’پنجاب میں اورنگزیب کی اولا ’کیجر الدین‘ نے نیا تغلقی فرمان جاری کیا۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے شیو مندر کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔ @narendramodi، @AmitShah، @DrAnilrss، اور @myogiadityanath برائے کرم مرکزی حکومت اس پر کچھ ایکشن لے۔ شکریہ‘۔
اب یہ ٹویٹ 1350 سے زیادہ ری ٹویٹس اور 1640 سے زیادہ لائکس کے ساتھ وائرل ہو گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے News89 اخبار اور ویب چینل کے ایڈیٹر سندیپ چودھری سے رابطہ کیا۔ سندیپ چودھری نے ہمیں بتایا کہ وائرل کلپ میں اینکر ایسی کوئی بات نہیں کہہ رہا ہے۔ انہوں نے 2.52 منٹ کے ویڈیو میں وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا،’ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، کسی نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی اور اسے ٹیکسٹ کے ساتھ شیئر کر دیا تھا‘۔
انہوں نے مزید بتایا،’پنجاب کے راج پورہ میں ایک پرانی مسجد ہے۔ مسجد کے آس پاس رہنے والے خاندان زیادہ تر ہندو ہیں۔ کچھ مسلمان باہر کی جگہوں جیسے یوپی سے بھی وہاں آئے ہیں۔ کچھ لوگ وہاں رہنے کے لیے آ گئے جس سے مسئلہ شروع ہوگیا۔ مسجد کے سامنے سرکاری زمین ہے۔ ایک رات وہاں رہنے والے ان 10-15 خاندانوں نے بلا اجازت شیولنگ نصب کر دیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ صبح 10 بجے وہاں پہنچ گئی۔ اس نے احترام کے ساتھ اس شیولنگ کو چھاؤنی بنا کر دوسری مندر میں نصب کر دیا‘۔
سندیپ چودھری کہتے ہیں،’اس کے بعد انہوں نے ایک بورڈ لگا دیا کہ یہ پراپرٹی حکومت کی ہے اور براہ کرم اسے استعمال نہ کریں اور پولیس بھی اس جگہ پر موجود ہے۔ اس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے ویڈیو ہٹانے کی ہدایت کی‘۔
مزید برآں، انہوں نے واضح طور پر کہا،’انہوں نے کلپ میں ایسی کوئی بات نہیں کی تھی،جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے‘۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ کسی نے نیوز 89 کا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیا اور اروند کیجریوال اور پنجاب کی عآپ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط تناظر میں شیئر کیا اور یہ وائرل ہو گیا لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: AAP حکومت نے شیو مندر کو مسجد میں کیا تبدیل۔
دعویٰ کنندہ: @Kirandurgavahini
فیکٹ چیک: فیک اور گمراہ کن