Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

ٹرمپ کی بیٹی نے کیا اویسی کے اسپتال کا دورہ ، خوب سراہا؟پڑھیں، فیکٹ چیک

بہار میں اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے پانچ اراکین اسمبلی میں سےچار نے بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو(Lalu Parsad Yadav) کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (RJD) کا دامن تھام لیا۔ اویسی کے حامیوں نے آر جے ڈی میں شامل ہونے پران اراکین اسمبلی کی شدید تنقید کی۔ اس دوران ان حامیوں نے اویسی کے بارے میں کئی گمراہ کن دعوے بھی کیے۔

اویسی (Owaisi) کے حامی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ اویسی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  (Donald Trump)کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump) ہیں۔ ٹرمپ کی بیٹی نے حیدرآباد میں اکبر الدین اویسی (Akbaruddin Owaisi) کے اسپتال کا دورہ کیا اور ان کی جم کر  تعریف کی۔

معراج اختر نامی یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’’#امریکہ #ڈونلڈ_ٹرمپ کی بیٹی خود کہہ رہی ہیں کہ میں #اکبرالدین_اویسی کے اسپتال سے خصوصی ملنے آئے ہوں #اسدالدین_اویسی ایک نام  نہیں ہے #برانڈ ہے۔ کسی کے (چھوڑ کر) جانے سے اے آئی ایم آئی ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس ویڈیو کو 4600 سے زیادہ لائکس اور 1400 سے زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں۔

 

فیکٹ چیک:

DFRAC نے سب سے پہلے وائرل ہورہے ویڈیو کو سرچ کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump)جیسی نہیں لگتی ہیں، اس لیے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو 2 دسمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

 

اس ویڈیو کو کیپشن، ’ Brianna Cook US Delegate Visited Princess Asra Hospital Sha Ali Bonda (Owaisi Group of Hospitals) ‘جس کا ممکنہ اردو  ترجمہ ہے،’ امریکی وفد بریانا کک نے پرنسِس اسریٰ اسپتال شاہ علی بوندہ (اویسی گروپ آف ہسپتال) کا دورہ کیا‘۔

اس ویڈیو کے مطابق امریکی وفد کی رکن بریانا کک نے اویسی کے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بریانا 2017 میں ہندوستان کا دورہ کرنے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے یہ حقیقت سامنے آرہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump)  نے فی الحال ہندوستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ وائرل ہونے والا ویڈیو 2017 کاہے۔  علاوہ ازیں ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump) کا اویسی اسپتال کا دورہ کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔

دعویٰ: ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی بیٹی نے کیا اویسی کے اسپتال کا دورہ

دعویٰ کنندگان: معراج اختر و دیگرسوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک : فیک

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)