Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

کتھا واچک دیوی چترلیکھا نے کی مسلم نوجوان سے شادی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ہریانہ کی کتھا واچک دیوی چترلیکھا(Devi Chitralekhaji) کی کچھ تصاویر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں کہ انہوں ایک مسلم شخص سے شادی کی ہے۔ جو ان کا کبھی ڈرائیور تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ چتر لیکھا نے اپنے شوہر کے مسلم ہونے کی حقیقت بھی اس لیے چھپائی تاکہ ان کا کتھا واچک کا کام بھی چلتا رہے۔

بھارتیہ ہندو کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ #اذان کی آواز کے تئیں پریم، اب آیا سمجھ میں …محترمہ #چترلیکھا کا #شوہر… جی  جی، درست پڑھا آپ نے شوہر یعنی پتی، ہسبینڈ کبھی چترلیکھا کا #ڈروائیور تھا اور #مسلم ہے۔ شادی کے بعد ہندو نام #مادھوراج رکھا گیا تاکہ ’کتھا بیچنے‘ میں دقت نہ ہو اور # دھندا  آرام سے چلتا رہے۔

Facebook Screenshot

فیکٹ چیک:

وائرل تصاویر کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے انٹرنیٹ پر انھیں ریورس امیج سرچ کیا ۔ ہم نے پایا کہ دیوی چترلیکھا (Devi Chitralekhaji)  نے 2 جون 2020 کو اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے مذکورہ دعوے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے لکھا،’جھوٹی افواہوں کو مسترد کر دیا گیا۔ 23 مئی 2017 کو گوسیوا دھام اسپتال کے مقدس صحن میں دیوی چترلیکھا (Devi Chitralekhaji) جی کی شادی بلاس پور ، چھتیس گڑھ ’کشیپ گوتریہ‘کانیہ کُبج برہمن خاندان میں شری ارون تیواری جی کے بیٹے شری مادھو تیواری جی سے ہندو رسم و رواج کے ساتھ انجام پائی۔ برائے کرم افواہوں کو نظر انداز کریں…!!!‘۔

نتیجہ

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کتھا واچک  دیوی چترلیکھا کا ایک مسلم نوجوان سے شادی کا دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔

دعویٰ: کتھا واچک دیوی چترلیکھا نے کی مسلم نوجوان سے شادی

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)