تائیپے (تائیوان کے دار الحکومت) میں ہولناک زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت کا اندازہ 7.4 لگایا گیا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر زلزلے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اسے شیئر کرنے والے، سماجوادی پارٹی کے رہنما آئی پی سنگھ سمیت متعدد یوزرس کا دعویٰ ہے کہ زلزلے کے جھٹکےسے ایک بلڈنگ جھومنے لگی۔
آئی پی سنگھ نے لکھا،’تائیپے میں زلزلے کا ہولناک اثر دیکھیے، بلڈنگ کیسے جھوم رہی ہے‘۔
اس ویڈیو کو ایک دیگر یوزر نے بھی شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کو کی-فریمس میں کنورٹ کرکے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ یہ ویڈیو ہمیں ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ ملا، جس میں چین کی زبان میں کیپشن لکھا تھا، جسے گوگل لینس کی مدد سے ٹرانسلیٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کو فیک بتایا گیا ہے۔ اس کا ٹرانسلیشن ہے،’بزرگوں میں دہشت پیدا کرنے کے لیے اس فرضی ویڈیو کو فارورڈ کرنے والے، جہنم میں جائیں گے‘۔
علاوہ ازیں ہمیں تائیپے زلزلے پر AP اور Reuters کی کوریج کا ویڈیو ملا، جس میں تائیپے-101 بلڈنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا کوریج میں زلزلے کے جھٹکے دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن بلڈنگ جھوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔
واضح ہو کہ ہمیں زلزلے کے سبب تائیپے-101 بلڈنگ کے جھومنے کے بارے میں کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔
قابل ذکر ہے کہ ایک میڈیا رپورٹس میں تائیپے-101 بلڈنگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کیسے زلزلے کے دوران یہ محفوظ رہی۔ رپورٹس کے مطابق تائیپے-101 بلڈنگ میں 660 ٹن کا پینڈولم ہے، جو انرجی کو جھٹکا جذب کرنے کا اہل بناتا ہے تاکہ 1670 فٹ اونچی فلک بوس عمارت کو گرنے کے بجائے ہلنے میں مدد ملے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کیا گیا ہے، کیونکہ تائیپے زلزلے پر میڈیا کی جانب سے کیے گئے کوریج میں بلڈنگ، جھومتے ہوئے نظر نہیں آ رہی ہے۔