
تلوار چلاتے پایل جادھو کی ویڈیو کو ریکھا گپتا کا بتاکر وائرل
ریکھا گپتا، جو دہلی انتخابات میں شالیمار باغ اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوئی ہیں، انہوں نے دہلی کی وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھایا۔ پہلی بار ایم ایل اے بننے والی ریکھا گپتا کو وزیر اعلی کا اعزاز حاصل ہوا۔
دعویٰ
اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو تلوار چلاتے ہوئے ہنر کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو ریکھا گپتا کا پرانا ویڈیو بتا رہے ہیں۔

فیکٹ چیک
ویڈیو کی سچّائی جاننے کے لیے، ڈی ایف آر اے سی ٹیم نے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں مراٹھی اداکارہ پائل جادھو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو ملی۔ انہوں نے یہ ویڈیو 19 فروری 2025 کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر پوسٹ کی تھی۔

حلانکہ یہ وائرل ویڈیو 20 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جس دن ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ تب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پائل جادھو کے ویڈیو کو ریکھا گپتا کا بتا کر وائرل ہو رہی ہے۔
نتیجہ
ڈی ایف آر اے سی کے فیکٹ چیک سے واضع ہے کہ یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہی خاتون مراٹھی اداکارہ پائل جادھو ہیں، نہ کہ حال ہی میں منتخب ہونے والی دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا۔