
جمعہ کو چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق INDIA اتحاد نے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی کی قیادت والے NDA اتحاد نے تین سیٹوں پر کامیابی پائی ہے۔ اس ضمنی الیکشن میں گھوسی اسمبلی سرخیوں میں رہی۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایس پی کے امیدوار سدھاکر سنگھ نے بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کو 63 ہزار ووٹوں سے شکست فاش دی ہے۔
گریدھر راؤ نامی یوزر نے X (ٹویٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’سدھاکر سنگھ بَیس جی کو 63 ہزار کے بھاری فرق سے الیکشن جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ گھوسی کے چھتریوں کو مبارکباد کہ انہوں نے بتا دیا کہ ابھی انہوں نے اپنی ریڑھ کی ہڈی بی جے پی آر ایس ایس کو وقف نہیں کی اور چھتریوں کی عزت نفس اب بھی زندہ ہے‘۔

Source Twitter
صحافی صدف آفرین نے او پی راج بھر کے ویڈیو کو کیپشن دیا،’دارا سنگھ چوہان کو 50 ہزار ووٹوں سے فتحیاب کروا رہے تھے او پی راج بھر! لیکن گھوسی ضمنی الیکشن کا نتیجہ یہ رہا کہ دارا سنگھ چوہان 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے! سیاست میں ماہر موسمیات بننے نکلے تھے او پی راج بھر اور BJP کا دامن بھی تھامے تھے! لیکن یہاں معاملہ الٹا پڑ گیا! ویسے راج بھر کے لیے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ سیاست میں اوور کانفیڈنس (حد سے زیادہ اعتماد) بہت مہلک ثابت ہوتا ہے!‘

Source: Twitter
پرمیندر امبر نے لکھا،’یہ صرف دارا سنگھ چوہان یا اوم پرکاش راج بھر کی شکست نہیں ہے۔ بلکہ اس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی شکست ہے۔ پوری کابینہ انتخابی مہم چلا رہی تھی، لیکن اکھلیش جی ایک دن گئے اور 63000 ووٹوں سے الیکشن جیت گئے۔ براہ کرم بی جے پی اور یوگی جی کی شکست کو صرف دارا سنگھ چوہان کی شکست نہ بتایا جائے‘۔

Source:Twitter
ڈیموکریسی ٹائمس نیٹ ورک نے اپنے پوسٹ میں لکھا،’اتر پردیش: INDIA نے گھوسی ضمنی انتخاب میں شاندار جیت درج کی۔ ایس پی امیدوار سدھاکر سنگھ نے سابق رکن اسمبلی دارا سنگھ چوہان (بی جے پی) کو 63 ہزار کے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی‘۔

Source: Twitter
وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی یہی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایس پی کے امیدوار سدھاکر سنگھ نے بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کو 63 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔

Source: Twitter

Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ وزٹ کی۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ نے بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کو 42759 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان 42759 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے ہیں۔

نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایس پی کے رہنما سدھاکر سنگھ کا بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان کو 63 ہزار ووٹوں سے شکست دینے کا وائرل دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ سنگھ نے گھوسی اسمبلی ضمنی الیکشن میں چوہان کو 42759 ووٹوں سے شکست دی ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔