Digital Forensic, Research and Analytics Center

اتوار, فروری 5, 2023
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

کیا فیفا اپنے میوزیم میں رکھے گا پیلے کا پیر؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیفا لیجنڈ فٹبال کھلاڑی پیلے کے پیر کو اپنے میوزیم میں رکھے گا۔ واضح ہو کہ 29 دسمبر 2022 کو پیلے کا انتقال ہو گیا۔ 

Source: Twitter

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ فیفا لیجنڈ پیلے کے پاؤں اپنے میوزیم میں رکھے گا۔ پیلے کے اہل خانہ نے بھی اجازت دے دی ہے۔

Source: Twitter

کئی یوزرس نے اس پوسٹر کو شیئر کیا ہے تو کئی یوزرس نے اس خبر کی حقیقت پر سوال بھی کھڑے کیے ہیں۔ اس میں ویریفائیڈ یوزر بھی شامل ہے۔ 

فیکٹ چیک:

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC  ٹیم نے پہلے گوگل پر کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ لیکن اس کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں ملی۔ 

پھر ہماری ٹیم نے اس کے بارے میں جاننے کے لیے فیفا کی آفیشل ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ چیک کیا۔ لیکن ہمیں اس سے متعلق کوئی پریس ریلیز یا آفیشیل بیان نہیں ملا۔ تاہم، ویب سائٹ پر پیلے کی موت پر تعزیتی کچھ مضامین ملے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ فیفا کے اپنے میوزیم میں پیلے کے پیر رکھنے کا دعویٰ پوری طرح سے فیک ہے۔