Digital Forensic, Research and Analytics Center

اتوار, فروری 5, 2023
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: یوٹیوبر ارمان ملک ہندو ہے، دو ہندو بیویوں کی وجہ سے ’لو جہاد‘ کا لگا الزام 

یوٹیوبر ارمان ملک ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ان کی دونوں بیویاں پائل اور کریتکا ماں بننے والی ہیں۔ میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر کوئی اس خبر کو شیئر کر رہا ہے۔ وہیں ارمان ملک کے حوالے سے ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے، جس میں سوشل میڈیا یوزرس انھیں مسلم بتاتے ہوئے ان پر ’لو جہاد‘ کا الزام لگا رہے ہیں اور ان کی بیویوں کو بھلا-برا کہہ رہے ہیں۔

ایک یوزر نے لکھا-’یہ یوٹیوبر ارمان ملک ہے جس کے یوٹیوب پر 20 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ اس نے اپنی دو بیویوں پائل ملک اور کرتیکا ملک کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی دونوں بیویاں پیٹ سے ہیں۔ لو جہاد، کوکھ جہاد جیسے مسائل کو چھوڑ بھی دیں تو جو ہندو لڑکی ہیں‘۔ 

Source: Twitter

وہیں ایک یوزر نے لکھا،’U-Tuber ارمان ملک، یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ ان کی دونوں بیویاں پائل اور کریتکا حاملہ ہیں بلکہ ارمان ملک۔ ہم ہندوؤں کے منہ پر تھوک رہا ہے۔#अरमानमलिक‘۔

Source: Twitter

ایک دیگر یوزر نے شرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا،’یہ یوٹیوبر ارمان ملک ہے جس کے یوٹیوب پر 2 ملین سبسکرائبر ہیں۔ اپنی دونوں بیویوں پائل ملک اور کریتکا ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی دونوں بیویاں…اس سے زیادہ شرمناک اور کیا ہوگا‘۔ 

Source: Twitter

وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اس طرح سے ٹویٹ کر رہے ہیں۔

Source: Twitter

فیکٹ چیک:

DFRACکی ٹیم نے ارمان ملک کے مسلمان ہونے کے تناظر میں تفتیش کی۔ گوگل پر ایک سمپل سرچ کرنے پر ہمیں ’آج تک‘ کی ویب سائٹ پر پبلش ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں ارمان ملک کا نام سندیپ بھی بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،’دہلی کے ہری نگر علاقے میں ایک شخص ہوٹل کی چھت پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دینے لگا، اس شخص کا نام سندیپ عرف ارمان ملک ہے۔ ایک ویڈیو میں ارمان ملک نے کہا،’میری بیوی پائل اور اس کے خاندان نے مل کر میرے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا‘۔

Source: AajTak

وہیں اس واقعہ کو نوبھارت ٹائمس نے بھی کور کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ارمان ملک کا نام سندیپ ہے۔

Source: navbharattimes

علاوہ ازیں hindi.oneindia.com کی رپورٹ کے مطابق ارمان ملک مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے،’اب تمام مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ ارمان ملک مسلم خاندان سے آتے ہیں، اس لیے انہوں نے دو بار شادی کی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ ارمان ملک ہندو ہیں اور ان اصل نام سندیپ ہے۔ ارمان کے پہناوے کی وجہ سے فینس انھیں ہمیشہ سے مسلم سمجھتے تھے‘۔ 

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ارمان ملک مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہیں اور ان کا اصل نام سندیپ ہے۔ انہوں نے اپنی دونوں بیویوں کی شادی ہندو رسومات کے مطابق کی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ ارمان ملک مسلم ہیں غلط ہے۔