سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسکوٹی سڑک پر ایک گڈھے میں پوری طرح سے سما گئی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر پوروانچل ایکسپریس وے کی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کملیش یادو نامی ویریفائیڈ یوزر نے لکھا – ’پورانچل ایکسپریس وے پر آٹومیٹِک پارکنگ کا خوبصورت انتظام کیا گیا ہے #expressway‘۔
کملیش یادو کے بایو کے مطابق وہ نیوز نیشن میں صحافی ہیں، اس سے قبل وہ زی نیوز میں کام کر چکے ہیں۔
ایک دیگر یوزر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے پوروانچل ایکسپریس وے کا بتایا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی حقیقت کو جاننے کے لیے ہم نے اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر دینِک بھاسکر کی ویب سائٹ پر ملی، جو 24 ستمبر 2022 کو پبلش کی گئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ تصویر راجستھان کے ضلع جودھ پور کی ہے۔
خبر کے مطابق جودھ پور کے بھگت کی کوٹھی اسٹیشن روڈ کے سامنے پالی روڈ پر اچانک 5 فٹ گڈھا بن گیا، جس میں اسکوٹی سے گزرنے والا ایک بزرگ وہیں گر گیا۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح بوڑھے کو بچا لیا تھا۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر یوپی کے پوروانچل ایکسپریس وے کی نہیں بلکہ جودھ پور کے پالی روڈ کی ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: پوروانچل ایکسپریس وے کے گڈھے میں گری اسکوٹی۔
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک:گمراہ کن