Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: کیا بائیجو’ز نے ہندوستان کے نقشے میں جموں کے حصے کو  دکھایا ’آزاد کشمیر‘؟ 

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ہندوستان کے نقشے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ نقشے میں جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کا ایک حصہ آزاد کشمیر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ایک یوزر نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’ارے @BYJUS، کیا آپ لوگ نشے میں (پی کے) ہیں یا اسے ٹھیک کرنے کے لیے کچھ غیظ و غضب کی ضرورت ہے‘؟

سوشل میڈیا پر ایک اور دیگر یوزر نے لکھا،’ ڈیئر @BYJUS ، کیا یہ سچ ہے؟

فیکٹ چیک:

DFRAC

وائرل تصویر کی جانچ-پڑتال کے دوران DFRAC ٹیم کو بائیجو’ز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان ملا، جس میں کمپنی نے اپنی طرف سے

بنائے گئے یا شیئر کیے گئے کسی بھی نقشے کی تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اور دیگر یوزر نے لکھا،’ ڈیئر @BYJUS ، کیا یہ سچ ہے؟

ساتھ ہی ٹیم نے ریسرچ کے دوران یہ بھی پایا کہ وائرل تصویر میں استعمال کیا گیا ’لوگو‘ اور بائیجو’ز کا لوگو، دونوں مختلف ہیں۔ وائرل تصویر میں لوگو کے نیچے ایک انڈر لائن ہے، جبکہ بائیجو’ز انڈر لائن کا استعمال نہیں کرتا، بلکہ اس کی جگہ ایک سب ٹائٹل ہے، ’دی لرنِنگ ایپ‘ علاوہ ازیں کچھ بھی نہیں ہے۔ 

نتیجہ:

بائیجو’ز کی جانب سے اس دعوے کی تردید کرنے اور ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر (نقشہ) بائیجو’ز کی طرف سے نہ تو بنائی گئی اور نہ ہی شیئر کی گئی ہے۔ 

دعویٰ: بائیجو’ز نے ہندوستان کے نقشے میں جموں کے حصے کو  دکھایا ’آزاد کشمیر‘

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: فیک