ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے گورنر شکتی کانت داس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں انھیں فون چوری اور ڈیجیٹل والیٹ دھوکہ دہی کے معاملے میں والیٹ کھاتے کو بلاک کرنے کی تدابیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں انھیں گوگل پے، فون پے، اور پے ٹی ایم کے کچھ ہیلپ لائن نمبر شیئر کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر پر ایک یوزر نے ویڈیو کو کیپشن کے تحت شیئر کیا،’#DigitalPayment #phonepe #GPay #Paytm #security #RBI‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو باریکی سے دیکھا اور پایا کہ ویڈیو کے بیک گراؤںڈ کی آواز، گورنر شکتی کانت داس کے ادا کیے گئے الفاظ کے ساتھ میل نہیں کھا رہی ہے۔ وہیں گورنر شکتی کانت داس کے پیچھے لگا ہمیں آر بی آئی کا لوگو ملا۔ پھر ہم نے ویڈیو کے مختلف فریم کو سرچ کیا جس کے نتیجے میں سامنے آیا کہ اوریجینل ویڈیو کو آر بی آئی کے یوٹیوب چینل پر پانچ مئی 2021 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں شکتی کانت داس کو کورونا وبا کے بعد بھارت کی معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے بعد واضح ہو رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سال پرانا ہے اور اس ویڈیو میں شکتی کانت داس بھارت کی معیشت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آر بی آئی گورنر کے اس ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں دوسرا آڈیو ایڈ کیا گیا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔
دعوی: ڈیجیٹل والیٹ فراڈ کے بارے میں بات کرنے والے آر بی آئی گورنر
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک