Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک کے ترکِ حکومت پر ’آج تک‘ کا گمراہ کن دعویٰ

سوشل میڈیا پر ’آج تک‘ کی نیوز کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں شہنشاہ اشوک کے بارے میں خبر چلائی گئی ہے، جس میں لکھا ہے ،’اشوک ستون کی شاندار تاریخ: 273 قبل مسیح میں کلنگ جنگ کے بعد راج پاٹ سے دست بردار‘۔ اس خبر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک نے حکمرانی ترک کر دی تھی۔

فیکٹ چیک:

ہم نے وائرل ہونے والے اس دعوے کی جانچ-پڑتالکی۔ ہم نے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ’آج تک‘ نے واقعی ایسی کوئی خبر چلائی ہے؟ ہماری تتبع و تلاش سے پتہ چلا کہ آج تک نے یہ خبر چلائی ہے۔ وائرل اسکرین شاٹ آج تک کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو میں 00:29 سیکنڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید تفتیش کرنے پر، ہمیں مورخ اور مصنف اشوک کمار پانڈے کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں  انہوں نے لکھا،’’بے وقوفی کی تمام حدیں پار کر لی گئی ہیں ، اینکر اور ان کے ریسرچر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ آٹھویں کلاس میں بھی وہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھ کر لوڈو کھیلا کرتے تھے۔ شہنشاہ اشوک نے کلنگ جنگ کے بعد تقریباً تین دہائیوں تک حکومت کی۔ دنیا کی کوئی بھی کتاب اٹھا کر پڑھ لو‘۔

اس بابت مزید معلومات کے لیے ہم نے اشوک کمار پانڈے سے رابطہ کیا۔ اشوک کمار پانڈے نے کہا کہ یہاں فیکٹ چیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، یہ خالص حماقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشوک سے متعلق دنیا کی کوئی بھی کتاب پڑھ لیجیے، آپ کو صحیح حقائق مل جائیں گے۔ اگر لوگ آٹھویں کی کتاب بھی پڑھ لیتے تو ایسی باتیں نہ کرتے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مسٹر پانڈے کہا کہ فلم ’’اشوکا‘‘ بنانے والوں نے بھی ایسی حماقت نہیں کی تھی۔

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ شہنشاہ اشوک کے بارے میں ’آج تک‘ کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ کیونکہ مورخین کے مطابق شہنشاہ اشوک نے کلنگ جنگ کے بعد تین دہائیوں تک حکومت کی۔ کلنگ جنگ کے بعد، انہوں نے محل نہیں چھوڑا تاہم جنگی سرگرمیوں اور تشدد میں کبھی ملوث نہ ہونے کا عہد کیا تھا۔

دعویٰ: کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک نے  حکومت چھوڑ دی تھی

دعویٰ کنندہ:  آج تک

فیکٹ چیک:  گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)