بہار میں اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے پانچ اراکین اسمبلی میں سےچار نے بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو(Lalu Parsad Yadav) کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (RJD) کا دامن تھام لیا۔ اویسی کے حامیوں نے آر جے ڈی میں شامل ہونے پران اراکین اسمبلی کی شدید تنقید کی۔ اس دوران ان حامیوں نے اویسی کے بارے میں کئی گمراہ کن دعوے بھی کیے۔
اویسی (Owaisi) کے حامی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ اویسی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump) ہیں۔ ٹرمپ کی بیٹی نے حیدرآباد میں اکبر الدین اویسی (Akbaruddin Owaisi) کے اسپتال کا دورہ کیا اور ان کی جم کر تعریف کی۔
معراج اختر نامی یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’’#امریکہ #ڈونلڈ_ٹرمپ کی بیٹی خود کہہ رہی ہیں کہ میں #اکبرالدین_اویسی کے اسپتال سے خصوصی ملنے آئے ہوں #اسدالدین_اویسی ایک نام نہیں ہے #برانڈ ہے۔ کسی کے (چھوڑ کر) جانے سے اے آئی ایم آئی ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس ویڈیو کو 4600 سے زیادہ لائکس اور 1400 سے زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں۔
#अमेरिका #डॉनल्ड_ट्रंप की बेटी खुद कह रही हैं कि हम स्पेशल #अकबरुद्दीन_ओवैसी के हॉस्पिटल विजिट करने के लिए आई हो #असादुद्दीन_ओवैसी नाम नहीं #ब्रांड है
किसी के जाने से AIMIM को कोई फर्क नही परता pic.twitter.com/s2pFqoik4v
— Meraj Akhtar (@merajkne33) June 29, 2022
فیکٹ چیک:
DFRAC نے سب سے پہلے وائرل ہورہے ویڈیو کو سرچ کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump)جیسی نہیں لگتی ہیں، اس لیے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو 2 دسمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
اس ویڈیو کو کیپشن، ’ Brianna Cook US Delegate Visited Princess Asra Hospital Sha Ali Bonda (Owaisi Group of Hospitals) ‘جس کا ممکنہ اردو ترجمہ ہے،’ امریکی وفد بریانا کک نے پرنسِس اسریٰ اسپتال شاہ علی بوندہ (اویسی گروپ آف ہسپتال) کا دورہ کیا‘۔
اس ویڈیو کے مطابق امریکی وفد کی رکن بریانا کک نے اویسی کے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بریانا 2017 میں ہندوستان کا دورہ کرنے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی ٹیم کا حصہ تھیں۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ حقیقت سامنے آرہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump) نے فی الحال ہندوستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ وائرل ہونے والا ویڈیو 2017 کاہے۔ علاوہ ازیں ایوانکا ٹرمپ (Ivanka Trump) کا اویسی اسپتال کا دورہ کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
دعویٰ: ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی بیٹی نے کیا اویسی کے اسپتال کا دورہ
دعویٰ کنندگان: معراج اختر و دیگرسوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک : فیک
- کتھا واچک دیوی چترلیکھا نے کی مسلم نوجوان سے شادی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- فیکٹ چیک: ’آج تک‘ نے پھیلائی حیدرآباد کی مسجد میں کیمیکل دھماکے کی جھوٹی خبر
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)