Digital Forensic, Research and Analytics Center

اتوار, نومبر 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

فیکٹ چیک: ’کویت میں ہندو شخص کی پٹائی‘ کے دعوے کے ساتھ پرانا ویڈیو وائرل

بی جے پی کے سابق رہنما ‘  نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ پر متنازعہ بیان دیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کا سیلاب آگیا ہے، جنھیں مختلف دعوؤں کے ساتھ جم کر شیئر کیا جارہا ہے۔

البربوشی محمود نامی یوزر  نے عربی میں کیپشن دیا، ’مودی‘ کے ایک ہندو حامی نے کویت میں ’قرآن پاک‘ کو پامال کرتے ہوئے ویڈیو بنایا، ریسٹورنٹ میں اس کے ساتھ کام کرنے والوں میں سے ایک نے مسلمانوں کو مطلع کر دیا، ناراض کویتی نوجوانوں نے اسے جم کر دھویا‘۔(اردو ترجمہ)

Facebook Screenshot

ان کے علاوہ دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔

فیکٹ چیک:

انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر، ہمیں  یہی  ویڈیو ستمبر 2020 کو  ابو فطيمه الصعيدي کے فیس بک پوسٹ میں ملا، جسے  عربی کیپشن ، ’کویت میں قرآن پاک کی توہین کرنے والے ایشیائی کارکن کو کویتی نوجوانوں نے زدوکوب کیا#AboFtiama‘کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

Facebook Screenshot

وہیں، ہمیں انسٹاگرام پر ستمبر 2020 کو کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ عربی زبان میں ایک بیان بھی ملا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص کی جانب سے قرآن مقدس کی بے حرمتی اور ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کاروائی کی گئی ۔ اسے گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس بیان کے آخر میں سخت پیغام دیا گیا ہے کہ (کویت کی) وزارت داخلہ مذہب اسلام کی توہین کرنے والے کسی شخص کو  برداشت نہیں کرے گی۔

Instagram Screenshot

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے، جسے یوزرس، گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

دعویٰ: کویت میں ہندو شخص کی پٹائی

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)