Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: بال ٹھاکرے کی آنند دِگھے کو تلک لگانے والی تصویر ایکناتھ شندے کی بتا کر ‘وائرل

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل ہے۔ شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے  (Eknath Shinde)کی قیادت میں کئی اراکین اسمبلی اور رہنما ؤں نے پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی ہے ۔ ان کی بغاوت سے مہاراشٹر حکومت کو خطرہ لاحق ہے۔

وہیں  ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے  (Bal Thackeray) ایک شخص کو تلک لگا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ بال ٹھاکرے نے یہ تلک ایکناتھ شندے  (Eknath Shinde)کو  لگایا ہے۔

شنکر سنگھ نامی یوزر نے فیس بک پر ایک فوٹو پوسٹ کیا ،اور اسے کیپشن دیا ہے، ’ایک پرانی فوٹو میں بالاصاحب ٹھاکرے ایکناتھ شندے کو تلک دے کر آشیرواد دیتے ہوئے‘۔(اردو ترجمہ)

Facebook Screenshot

اسی طرح ایک یوزر نے بھی ہوبہو  اسی تصویر کو اسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔

Tweet Screenshot

فیکٹ چیک:

انٹرنیٹ پر ریورس سرچ امیج کرنے پر، ہم نے پایا کہ لوک مت نے 15 مئی 2022 کو مراٹھی زبان میں شائع ایک رپورٹ میں اسی تصویر کا استعمال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا  رہنما،  ایکناتھ شندے نہیں بلکہ آنند دِگھے ہیں۔

وہیں، ہمیں آنند دِگھے (Anand Dighe)کے بارے میں 22 جون 2022 کو نو بھارت ٹائم میں پبلش ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیوسینا میں آنندی دِگھے (Anand Dighe) کا قد اتنا بڑا تھا کہ لوگ انھیں تھانے کا ٹھاکرے کہتے تھے۔ بال ٹھاکرے کے بعد انھیں شیوسینا کا سب سے طاقتور اور دبنگ لیڈر کہا جاتا تھا۔ 2001 میں ایک کار حادثے میں ان کی موت ہو گئی تھی۔

ایکناتھ شندے  (Eknath Shinde) سیاست میں آنند دِگھے کے شاگرد ہیں۔ شندے نے آنند دِگھے کی طرح نظر آنے کی کوشش میں اپنے گرو جیسا   ہی وضع قطع اور لباس  اپنا لیا ہے۔

دِگھے کے کام  اور عوامی مقبولیت کے پیش نظر شیو سینا نے انھیں’دھرم ویر ‘کا لقب دیا تھا، جس پرایک فلم بھی بنی ہے۔

نتیجہ:

ڈی ایف آر اے سی  کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بال ٹھاکرے ایکناتھ شندے (Eknath Shinde) کو نہیں بلکہ آنند دِگھے کو تلک لگا کر آشیرواد دے رہے ہیں، لہٰذا یوزر س، اسے جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

دعویٰ: بال ٹھاکرے نے تلک لگا کر ایک ناتھ شندے  (Eknath Shinde) کو آشیرواد دیا

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: فیک

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)