
بالیو وڈ اداکار سیف علی خان حالیہ دنوں میں اپنے اوپر ہونے والے جان لیوا حملے کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی کے اداکار سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان وائرل تصاویر میں اداکار سیف علی خان اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں، جبکہ اسدالدین اویسی ان کے قریب بیٹھ کر اداکار کی خیریت معلوم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ اسدالدین اویسی نے اسپتال پہنچ کر سیف علی خان سے ملاقات کی ہے۔
ایمڈی چاند نامی ایک یوزر نے یہ تصاویر شیئر کر لکھا، "اسدالدین اویسی کو ووٹ کٹوا کہنے والے بھڑکے لوگ دیکھ لو، قوم کا ہمدردی اس کو ہی کہتے ہیں، اسدالدین اویسی نے اسپتال میں سیف علی خان سے ملاقات کی

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی یہ تصاویر شیئر کر ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے تحقیق کے لیے متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے لیکن ہمیں اسدالدین اویسی کے سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کرنے کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے اسدالدین اویسی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کا بھی جائزہ لیا، لیکن وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔
وائرل تصاویر کو غور سے دیکھنے پر ہم نے پایا کہ پہلی تصویر میں نظر آنے والے ڈاکٹر حقیقی نہیں لگ رہے، جبکہ دوسری تصویر میں اداکار سیف علی خان کی آنکھوں میں غیر معمولی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔
آخر میں ہم نے وائرل تصاویر کو اے آئی امیج ڈیٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن کے ذریعے جانچ کی۔ یہاں ہمیں ان تصاویر کے اے آئی سے بناے ہونے کے امکانات بالترتیب % 99.5 اور %84.7 ملے۔


نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ اسدالدین اویسی کے سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کرنے کا وائرل دعویٰ غلط ہے، جبکہ وائرل تصاویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔