سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں کچھ لوگ ایک شخص کو راڈ/لاٹھی سے بے تحاشہ، بے رحمی سے مار رہے ہیں۔
عیسائیوں کے لیے دعا کرنے کی اپیل کے ساتھ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو اترپردیش کا ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔
20 فروری 2023 کو شائع پنجاب کیسری کی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع سنگرور کا ہے۔ امریک سنگھ، منی سنگھ اور گوپال سنگھ نے راستے میں گھیر کر لوہے کی پائپوں سے سونو کمار پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران اس کے ہاتھ پیر ٹوٹ گئے تھے۔
اس واقعہ کو دینک بھاسکر، انڈین ایکسپریس، ٹائمس آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمس سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی کور کیا ہے۔ اس میں متاثرہ شخص عیسائی کمیونٹی سے نہیں ہے۔
indianexpress, timesofindia, bhaskar.com & indianexpress
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ سے متعلق SHO اجے کمار نے بتایا تھا کہ اس معاملے میں 6 افراد پر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو سنہ 2023 کا ہے۔ اس میں کوئی کمیونل اینگل نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔