سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مدھیہ پردشی کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ پانچویں بار وزیراعلیٰ نہ بنائے جانے کے سبب شیوراج سنگھ چوہان رو پڑے۔ مودی-شاہ نے اپنی انانیت اور دبدبے کے لیے زمین سے وابستہ ایک رہنما کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
دانش ثمیر نامی یوزر نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کر لکھا،’سی ایم کی کرسی چھننے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان کا درد چھلکا، اپنے آپ کو رونے سے نہیں روک پائے۔ مودی-شاہ نے اپنے دبدبے کو بنانے کے لیے زمین سے وابستہ ایک رہنما کے ساتھ دھوکہ کیا‘۔
Post Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی طرح کے ملتے-جلتے دعوے کے تحت ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
Post Archive Link
Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو میں ’News Takکا لوگو نظر آ رہا ہے۔ اس لیے DFRAC ٹیم نے یوٹیوب پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا، ہمیں ’نیوز تک‘ کا یوٹیوب چینل ملا، جس پر یہی ویڈیو کیپشن،’آخر کیوں رونے لگے MP کے سابق وزیراعلیٰ SHIVRAJ SINGH CHAUHAN‘۔ کے تحت 19، جولائی 2019 کو اپلوڈ ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وِدیشا میں شیوراج سنگھ کی گود لی ہوئی بیٹی بھارتی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد اسے نرسنگ ہوم لے جایا گیا تھا۔ نرسنگھ ہوم کے اسٹاف نے بتایا کہ ڈاکٹر ساڑھے دس بجے تک آئیں گی۔ لیکن ڈاکٹر وقت پر نہیں آئیں۔ ادھر، بھارت کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ جس کے بعد اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے رونے کا ویڈیو چار سال پہلے ان کی گود لی ہوئی بیٹی بھارتی کی موت کے بعد کا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔