Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

یوگی حکومت کا ’وِکاس‘ دکھانے کے لیے سوشل میڈیا یوزرس نے وائرل کیا پرانا ویڈیو

سنبھل کے ایک سرکاری پرائمری اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اسکول کی ترقی، صفائی، رکھ رکھاؤ اور سہولیات کو بہت اچھی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسکول کانونٹ اور پرائیویٹ اسکولوں سے بھی بہتر نظر آ رہا ہے۔

اس اسکول کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزرس اسے یوگی حکومت کا ’وکاس‘ (ترقی-حصولیابی) بتا رہے ہیں۔ تنمَیہ شنکر نامی ایک ویرییفائیڈ یوزر نے لکھا،’یہ پرائمری اسکول، اسمولی، ضلع سنبھل اتر پردیش کی کچھ تصاویر ہیں۔ یوگی حکومت میں کام دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ ریاست کو آگے بڑھانے کے لیے ہوتا ہے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ دہلی میں شاید ہی کوئی ایسا سرکاری اسکول ہو ورنہ دہلی کے مالک NYT  میں خبر چھپوا دیتے‘َ 

وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا،’یہ ویڈیو اتر پردیش کے سنبھل کے پرائمری اسکول کا ہے، لیکن اس اسکول نے کبھی میڈیا میں سرخیاں نہیں بٹوری… کیونکہ بابا جی پرچار میں نہیں کام میں یقین رکھتے ہیں‘۔

وہیں ایک دیگر ویریفائیڈ یوزر نے لکھا،’یوپی کے ضلع سنبھل کے پرائمری اسکول کی تصویر‘۔

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے YouTube پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب چینل oneindia hindi پر  اسی اسکول کا ایک ویڈیو ملا جو 16 اکتوبر 2016 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں اسکول کو ترقی یافتہ اور سہولیات سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

وہیں اس تناظر میں مزید سرچ کرنے پر ’للَّن ٹاپ‘ کے صحافی اَنشُل سنگھ کا ایک ٹویٹ ملا۔ اَنشُل کے مطابق،’یوپی میں سنبھل ضلع کے جس ہائی ٹیک پرائمری اسکول کا ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، وہ در اصل 2017 سے پہلے اور زیادہ تر بغیر سرکاری خرچے کے بنا ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے وقت اسکول کے پرنسپل کپل ملک کا ’دی للَّن ٹاپ‘ کو دیا انٹرویو دیکھیے‘۔

ساتھ ہی انشُل نے یوٹیوب ویڈیو کا لنک بھی پوسٹ کیا ہےجسے Lallantop کے یوٹیوب چینل پر 7 فروری 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے ثابت ہو رہا ہے کہ سنبھل کے پرائمری اسکول کی ترقی (وکاس) یوگی حکومت پہلے ہی ہو چکی تھی، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور غلط ہے۔