
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح رنبیر کپور کے ساتھ سیلفی لے رہا ہے۔ اور اسی دوران رنبیر کپور نے مداح سے فون لےکر پھینک دیا۔
رنبیر کپور کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے برتاؤ اور رویے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کچھ مداح نے سوشل میڈیا پر #angryranbirkapoor ہیش ٹیگ بھی چلایا۔ ساتھ ہی بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کو مداحوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنا چاہیے۔
وہیں وائرل ویڈیو کے تناظر میں کئی مین اسٹریم میڈیا اور اخبارات جیسے اکنومک ٹائمس وغیرہ نے بھی خبر پبلش کی ہے۔
اتنا ہی نہیں کئی ویریفائیڈ یوزرس نے بھی رنبیر کپور کی اس حرکت کی تنقید کرتے ہوئے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ٹویٹس لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
فیکٹ چیک:
DFRACکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی۔ ہم نے پایا کہ ویڈیو کراپ کرکے آدھا ادھورا شیئر کیا گیا تھا۔ رنبیر کپور کا پورا ویڈیو ہمیں Oppo India کے آفیشیل ہینڈل پر اپلوڈ ملا، جسے 29 جنوری کو پوسٹ کیا گیا ہے۔
مکمل ویڈیو کو دیکھنے اور اس کے کیپشن کو پڑھنے کے بعد واضح ہے کہ یہ ویڈیو اوپو انڈیا کی جانب سے لانچ کیے جانے والے ایک نئے پروڈکٹ کے لیے اشتہاری مہم (ایڈ کمپین) کا حصہ تھا۔
مزید تفتیش پر ہمیں اس مداح کا انسٹاگرام پیج ملا جس کا فون رنبیر کپور نے پھینکا تھا۔ اس لڑکے نے بہ اندازِ مذاق پورے ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے کہا،’ہیلو دوستوں، یہ میں ہوں۔ انہوں نے میرا فون نہیں پھینکا۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ یہ ویڈیو اوپو کے نئے فون لانچ کے لیے ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھا، اس لیے کئی میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔