Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور اپنے ہی ایک صوبے بلوچستان کے خلاف جنگ چھیڑنے پر پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سندھودیش نامی یوزر نے کیپشن میں لکھا،’پاکستان نے #بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، اب پاکستانی جیٹ ہیلی کاپٹر گن شپ اور ٹینک بولن اور گردونواح کے آبادی والے علاقوں میں جا رہے ہیں‘۔ (اردو ترجمہ)

Source: Twitter 

اس دوران کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی طرح کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

Source: Twitter
Source: Twitter

پرنس بلوچ 277 کے نام سے ایک یوٹیوب چینل نے بھی اسے اپ لوڈ کیا ہے جسے سرخی  دی ہےت،’بلوچستان کی پہاڑیوں میں پاکستانی فوج کی ہیلی کاپٹر فائرنگ‘۔ 

Source: Youtube

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے ٹیم نے سب سے پہلے انسٹاگرام/@bordoberelilerr کی طرف سے دیے گئے کیپیشن کی تلاش کی جسے اسکرین پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کا کیپشن ترکی زبان میں ہے، جس میں کہا گیا ہے:’قربانی کا جذبہ جو ملک کے پیار کو سکھاتی ہے، عوام کو ہراساں کرنے کے لیے مضحکہ خیز ہے۔ 2016 سے۔ (یہ کیس بھی ادارے یا تنظیم سے متعلق نہیں ہے۔)

Source: Instagram

اس کے بعد DFRAC نے اسے مخصوص ٹول کی مدد ریورس امیج سرچ کیا اور پایا کہ سوشل میڈیا یوزرس نے تین اگست 2018 کو یکساں ویڈیو شیئر کیا۔ 

Source: Facebook

سرخی کا اردو ترجمہ کرنے کے بعد-’میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں جن کے دل، مادر وطن کی محبت سے دھڑکتے ہیں، ہمارے پیج پر @turkiyebordobereliler۔

جیکی نامی ایک دیگر یوزر نے کیپشن میں لکھا،’یہ تصویر 1-1.5 ماہ قبل ماؤنٹ کُڈی میں کیے گئے آپریشن کی ہے۔ میں نے چچا کو دیکھا جنہوں نے اپنے بیٹے کے تار پر آپریشن میں حصہ لیا‘(اردو ترجمہ)۔

 Source: Facebook

نتیجہ:

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو چار سال پرانا ہے اور اب وائرل ہو رہا ہے اور یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ ترکی کاہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

دعویٰ: پاکستان نے 2022 میں بلوچستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن