Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: قطری حکومت کے نام پر 2022 فیفا عالمی کپ کے لیے پابندیوں والا فیک پوسٹر جاری

اگلے ماہ سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے متعلق ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اس پوسٹر میں حکومتِ قطر کی جانب سے عائد کی گئی مبینہ پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

پوسٹر پر انگلش اور عربی میں کہا گیا ہے کہ قطر آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، اس کے بعد ہے کہ ان رویوں سے بچ کر قطری عوام کے مذہب اور ثقافت کے تئیں اپنا احترام ظاہر کریں، جن میں شراب نوشی، ہم جنس پرستی، بداخلاقی، عبادت گاہوں کا احترام نہ کرنا، اونچی آواز میں موسیقی اور آواز، گالی-گلوج، ڈیٹنگ کرنا اور لوگوں کی اجازت کے بغیر تصاویر لینا شامل ہیں۔

یہ پوسٹر بڑے پیمانے پر  #Reflect_Your_Respectکے تحت شیئر کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک:

وائرل پوسٹر کے ساتھ کیے گئے دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹر کو ڈھونڈا۔ لیکن وہاں ایسا کوئی پوسٹر نہیں ملا۔ اس کے برعکس، ایک ٹویٹ میں وائرل پوسٹر کی تردید کی گئی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا،’وائرل پوسٹر آفیشل نہیں تھا اور اس میں حقائق کے برعکس غلط معلومات ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جلد ہی ایک جامع فین گائیڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ہمیں مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے بھی  پبلش ایک رپورٹ ملی۔ قطر ورلڈ کپ 2022 شائقین کو دن میں 19 گھنٹے تک شراب پینے کی اجازت دے گا، لیکن صرف اس مقام پر جو ایک ماہ تک چلنے والے میوزک فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔ یہ اجازت روزانہ صبح 10 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی۔

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل پوسٹر فیک ہے۔