Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: کیا روسی صدر پوتن نے دیکھی عمران خان کی جیت کی خبر ؟

سوشل میڈیا پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں انھیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیت کی خبرملاحظہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یوزرس عمران خان سے متعلق اس تصویر کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

@MechailBoriss نامی یوزرنے لکھا، ’روسی صدر ولادیمیر پوتن 17 جولائی کو پاکستان میں بڑی  جیت کی خبر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی جیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عمران خان کو ایک  حیران کن شخصیت کے بطور ذکر کیا‘ ۔

کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی تصویر کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

ایک دیگر  فیس بک یوزر نے لکھا ،’روسی صدر پوتن، عمران خان کی جیت کی خبر سن رہے ہیں۔  #byelection2022#ImranKhan ‘۔

Source: Facebook

فیکٹ چیک:

واضح ہو کہ @MechailBoriss  پاکستان کی جانب سے بنایا گیا ایک پرانا فیک اکاؤنٹ ہے، جو ہمیشہ عمران خان کے حق میں ٹویٹ کرتا ہے۔ ہم پہلے بھی اس کا فیک اکاؤنٹ کر واچکے ہیں۔

لیکن، اب اسی نام سے ایک نیا اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جو اسی پیٹرن کو فالو کر رہا ہے۔ ہم نے پایا کہ کئی پاکستانی اکاؤنٹس نے اس پر ٹویٹ کیا ہے۔

وہیں وائرل تصویر کی جانچ-پڑتال کرنے کے لیے ہم نے گوگل پر تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو پوتن کی ویسی ہی تصویر ملی۔ لیکن اسکرین پر ان کے  سامنے بہت

سے لوگ تھے۔ یہ ایک ویڈیو کانفرنس کی تصویر لگ رہی تھی۔

پھر ہمیں Euronews.com پر ایک رپورٹ بھی ملی، جہاں اسی تصویر کو دیکھا جا  سکتا ہے، جس میں  تصویر کے نیچے کیپشن میں کہا گیا، “روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو، روس کے باہر نوو-اوگاریووو رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اطالوی تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی‘۔

Source: Euronews.com

نتیجہ:

ڈی ایف آر اے سی (DFRAC) کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پوتن کے عمران کی جیت خبر دیکھنے کے نام پر جو تصویر وائرل کی جا رہی ہے، وہ ایڈیٹیڈ/ فوٹوشاپڈ ہے، جبکہ اصل تصویر پریس کانفرنس کی تھی، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والے دعویٰ فرضی اور گمراہ کن ہے۔

دعویٰ: روسی صدر پوتن نے دیکھی عمران خان کی جیت کی خبر

دعویٰ کنندگان: پاکستانی یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن