پاکستان میں آئے قیامت خیز سیلاب سے اب تک 1500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ساتھ ہی 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے پاکستان کو 30 بلین ڈالر کا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
اس بیچ پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیلاب کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی؛ جس میں انہوں نے روتی ہوئی لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ تباہ حال پاکستان کے بے گھر، بے خانماں لوگ خوف و ہراس میں ہیں لیکن ہمارے لیڈر اقتدار کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ وہ اللہ کے سامنے خود کو کیسے درست ٹھہرائیں گے؟
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے کے بعد پایا کہ یہ تصویر دی ٹائمس کی ایک رپورٹ میں استعمال کی گئی ہے۔
26 نومبر 2017 کو پبلش اس رپورٹ میں تصویر کو کیپشن دیا گیا کہ برما سے نکالے جانے کے بعد بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے پاس ندی عبور کرتی ہوئی ایک روہنگیا بچی۔
علاوہ ازیں ٹیم کو یہ تصویر گیٹی امیجز پر بھی ملی ہے۔ یہاں تصویر کو کیپشن دیا گیا کہ میانمار سے بھاگنے والے پناہ گزیں 16 اکتوبر 2017 کو بنگلہ دیش کے کاکس بازار، پلنگ کھلی کے پاس ایک کیچڑ سے بھرے چاول کے کھیت میں ایک روہنگیا بچی روتی ہوئی۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے کیونکہ یہ تصویر کسی سیلاب زدہ پاکستانی کی نہیں بلکہ روہنگیا لڑکی کی ہے۔