Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

فیکٹ چیک: کیا ہے فرید آباد میں بلال مسجد کے انہدام کی حقیقت؟

سوشل میڈیا پر ایک مسجد کے شہید کیے جانے کی تصویر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ یہ ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں واقع بلال مسجد ہے؛ جسے انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی قرار دے کر گرایا جا رہا ہے۔ 18 اگست 2021 کو اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عاصمہ پروین نامی ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا،’فرید آباد، ہریانہ کی برسوں پرانی بلال مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کر دیا گیا۔ باقی افغانستان میں طالبان ظالم اور سخت گیر ہے‘۔

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کے ساتھ  ساتھ اس دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے دوران سامنے آیا کہ فرید آباد کے گاؤں کھیری میں بلال مسجد کو مسمار کیا گیا تھا، جس کا ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

دراصل، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، بہت سے مذہبی مقامات، جو کمیونٹی مقامات یا سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے، انھیں ہٹایا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں انتظامیہ نے بلال مسجد کو بھی ہٹایا تھا۔ اگرچہ عاصمہ کی پوسٹ درست ہے لیکن ان کی جانب سے نصف ویڈیو شیئر کیا گیا ہے اور اس طرح آدھا-ادھورا ویڈیو ڈال کر فرقہ واریت کو ہوا دینا، مذموم حرکت ہے۔