Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: جانیں، بہار میں بنگلہ دیشی، روہنگیا سے بھری ٹرین کے آنے کی حقیقت

بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد ٹوٹنے کے بعد ایک بار پھر ’مہاگٹھ بندھن ‘کی حکومت بن گئی ہے،  جس میں نتیش کمار وزیر اعلیٰ  تو  تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

اس درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بھیڑ سے بھری ایک  ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ٹرین بنگلہ دیشی اور روہنگیا سے بھری ہوئی ہے۔

یوزر  نے ٹویٹ میں لکھا ،’ #BiharPoliticalcrisis لالو پرساد یادو اور #نتیش کمار کے ایک ساتھ، ہاتھ ملانے کے بعد،خوش بنگلہ دیشی اور روہنگیا بہار میں آتے ہوئے۔  #MuradMerali #AnjanaOmKashyap #BiharPolitics #TejasviYadav #JDU_RJD #palturam #Bihar #Palturam‘۔

Source: Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کے فیکٹ چیک کے لیے، ہم نے پہلے اسے InVID ٹول کی مدد سے ’کی فریم ‘میں تبدیل کیا اور پھر ریورس امیج سرچ  کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر ایسی ہی ایک ویڈیو ملی۔

یہ ویڈیو  بی ڈی ٹرین ایکسپریس نامی بنگلہ دیش کے چینل پر یکم مئی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ٹرین کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ٹرین 47 اپ دیوان گنج تھی۔ نیز مقام بالاش پور اوور پاس میمن سنگھ بتایا گیا ۔

علاوہ ازیں ہمیں ڈیلی میل کی بھی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں ہمیں ویڈیو کے اسکرین شاٹس ملے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں عید منانے کے لیے ہزاروں افراد نے ٹرین کے آگے، کنارے اور چھت سے چپک کر سفر کیا ۔

نتیجہ:

لہٰذا وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔