Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

فیکٹ چیک: MHO نے واضح کیا ، روہنگیا مسلمانوں کو نہیں ملے گا  EWS فلیٹ

ہاؤسنگ ، شہری امور ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا ایک پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ @PMOIndia کو ٹیگ کرتے ہوئے، پوری نے ٹویٹ کیا،بھارت نے ہمیشہ ان لوگوں کا خیرمقدم کیا ہے جنہوں نے ملک میں پناہ مانگی ہے۔ ایک تاریخی فیصلے میں تمام #روہنگیا #پناہ گزینوں کو دہلی کے بکَّر والا علاقے میں EWS فلیٹس میں منتقل کیا جائے گا۔ انھیں بنیادی سہولیات، یو این ایچ سی آر ‘ آئی ڈی اور 24 گھنٹے  فراہم کی جائے گی @DelhiPolice کی سکیورٹی‘۔ (اردو ترجمہ)

جلد ہی، ان کا ٹویٹ بڑے پیمانے پر وائرل ہوگیا اور انٹرنیٹ پر موضوعِ بحث بن گیا۔

فیکٹ چیک:

DFRAC ٹیم کو @HMOIndia کے ویرفائیڈ ہینڈل کا  ایک ٹویٹ ملا، جس میں کہا گیا ہے،’غیر قانونی روہنگیا غیر ملکیوں کے بارے میں میڈیا کے بعض حصوں میں نیوز رپورٹس کے سلسلے میں، یہ واضح کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ (MHO) نے نئی دہلی،بکّروالا میں روہنگیا کو غیر قانونی مہاجروں کے لیے EWS فلیٹس مہیا کروانے کے لیے کوئی حکم نہیں دیا ہے۔‘

علاوہ ازیں، HMO نے کہا ، ’دہلی حکومت نے روہنگیا کو ایک نئے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ MHO نے GNCTD کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی غیر ملکی  روہنگیا موجودہ جگہ پر ہی رہیں  کیونکہ MHO پہلے ہی MEA کے ذریعے متعلقہ ملک کے سامنے انھیں واپس بھیجنے کا معاملہ اٹھا چکا ہے‘۔

وہیں، غیر قانونی پناہ گزینوں کے بارے میں، وزارت نے کہا،’قانون کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کی وطن واپسی تک حراستی مراکز (ڈٹینشن سینٹر) میں رکھا جانا ہے۔ دہلی حکومت نے موجودہ مقام کو حراستی مرکز قرار نہیں دیا ہے۔ انھیں فوری طور پر ایسا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے‘۔

مذکورہ ٹویٹ میں وزارت داخلہ نے روہنگیا غیر قانونی غیر ملکیوں کا ذکر کیا ہے، جبکہ مرکزی وزیر پوری، روہنگیا پناہ گزینوں کا ذکر کر رہے ہیں۔

HMO کے ٹویٹ کے بعد، سوشل میڈیا یوزرس نے پوری پر طنزیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا اور ان پر بھرم  پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔

نتیجہ:

لہذا، HMO انڈیا کے ٹویٹ سے یہ واضح ہے کہ اب تک روہنگیا مسلمانوں کو EWS فلیٹس فراہم کرنے کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

دعویٰ: روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی کے بکر والا علاقے میں EWS فلیٹس میں منتقل کیا جائے گا

دعویٰ کنندہ: ہردیپ ایس پوری

فیکٹ چیک: گمراہ کن