Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

بھجن’ہر ہر شنبھو‘گلوکارہ فرمانی ناز  اپنائیں گی ہندو دھرم؟ پڑھیں فیکٹ چیک

شیو بھکتی ’ہر ہر شنبھو‘ گلوکارہ فرمانی ناز کی بابت ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں دیوبند کے مبینہ مولانا کے فتوے کے بعد اس پر مزید شور و غوغا اور تنازعہ ہو گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف  سوشل میڈیا پر فرمانی ناز کے مذہب تبدیل کرنے (ارتداد) سے  متعلق چرچا ہے۔

فرمانی ناز نام کے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے،’میرے آباء و اجداد پہلے ہندو تھے، اسی لیے میں نے ’ہر ہر شنبھو‘ بھجن گایا، جلد ہی ہندو دھرم میں شامل ہو جاؤں گی‘۔

وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرمانی ناز ہندو دھرم اپنانے جا رہی ہیں۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرمانی ناز نے کہا ہے کہ ان کے آباء و اجداد ہندو تھے، اس لیے جلد ہی، وہ  ہندو دھرم میں شامل ہو جائیں گی۔ ایک یوزر نے فرمانی ناز کے گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میرے آباء پہلے ہندو تھے، اسی لیے میں نے’ہر ہر شنبھو‘ بھجن گایا، جلد ہی ہندو دھرم میں شامل ہو جاؤں گی ‘۔

وہیں کئی دیگر یوزر نے بھی اسی طرح کا دعویٰ کیا ہے۔

۱۔ 

۲۔

۳۔

۴۔

فیکٹ چیک:

فرمانی ناز کے ہندو دھرم اپنانے کے اعلان کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے فرمانی ناز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کرنا شروع کیا۔ ہم نے فرمانی ناز کے آفیشیل ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ کو کھنگالا۔ ہمیں یہاں ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو میں فرمانی ناز وضاحتی بیان دے رہی ہیں کہ ان کی ٹویٹر فیک آئی ڈی بنا کر لوگوں نے فرضی دعویٰ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سبھی کے اپنے مذہبی اقدار ہیں، وہ جس مذہب میں ہیں، اسی کا حصہ ہیں۔

وہیں فرمانی ناز نے اس ویڈیو میں اپنے آفیشیل ٹویٹر آئی ڈی کے بار میں بتایا ہے۔

فرمانی ناز کی آفیشیل آئی ڈی @farmaninaaz786 ہے۔ اس آئی ڈی پر بھی فرمانی نے وضاحتی بیان کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔

ٹویٹ:

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ فرمانی ناز نے ہندو دھرم اختیار کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہندو دھرم اپنانے کا پوسٹ ان کے فیک اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور فرضی ہے۔

دعویٰ: فرمانی ناز اپنائیں گی ہندو دھرم

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: فیک

Previous article

مسلم محلے میں ہندو خاندان ہراساں، دباؤ
میں بی ایم سی نے مکان خالی کروایا؟
Next article