Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

بیداری لانے کے لیے بنایا گیا ویڈیو فرقہ وارانہ اینگل دے کر وائرل، پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس،دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک مخصوص کمیونٹی کا ایک شخص گولگپےکے پانی میں ہارپک ملاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہریش جوشی نامی یوزر نے فیس بک پر کیپشن، ’زبیر نامی جہادی، بتاشے (پانی پوری/گولگپے) کے پانی میں ہارپک ملا کر لوگوں کو کھلا رہا تھا… اگر آپ جہادیوں سے کچھ بھی سامان خریدیں گے تو آپ کی جان جانے کا رِسک (خطرہ) رہےگا‘۔کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔

 متذکرہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے وہ پانی پوری کے پانی میں ہارپک ملا رہا ہے۔

فیکٹ چیک:

انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ یہی ویڈیو سرخی، ’بچوں کی صحت سے ہو رہا کھلواڑ، کے تحت در اصل  7 جولائی 2022 کو فیس بک پیج گیان بھنڈار پرپوسٹ کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ’وضاحت‘ بھی درج ہے ،’ ڈسکلیمر: یہ ویڈیومکمل طور پر ایک اختراع(افسانہ) ہے، ویڈیو میں پیش کیے گئے تمام واقعات اسکرپٹڈہیں ۔ ویڈیو تفریح کے مقصد سے بنایا گیا ہے، یہ کسی بھی قسم کی سرگرمی کو فروغ نہیں دیتا اور نہ ہی کسی قسم کے ادارے کو بدنام کرتا ہے۔ حقیقی افراد، زندہ یا مردہ، یا حقیقی واقعات سے کوئی بھی مشابہت خالصتاً اتفاق ہے‘۔

نتیجہ:

ڈی ایف آر اے سی  (DFRAC)کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو مکمل طور پر جعلی/ فرضی ہے، جسے بیداری کے لیے بنایا گیا تھا، اس لیے یوزرس کا  اسے  فرقہ وارانہ اینگل  دے کر شیئر کرنا گمراہ کن اور غلط ہے۔

دعویٰ: زبیر گولگپے کے پانی میں ہارپک ملاتے ہوئے پکڑا گیا

دعویٰ کنندگان: ڈاکٹر ہریش جوشی و  دیگر سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)