Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

فیکٹ چیک: کیا فرید آباد میٹرو اسٹیشن پر ایک دہشت گرد پکڑا گیا تھا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ میٹرو سٹیشن (Metro Station) پر ایک دہشت گرد پکڑا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک یوزر، لکشمن نے دعویٰ کیا،’فرید آباد میں ایک دہشت گرد گرفتار،  فرید آباد میٹرو اسٹیشن (Faridabad Metro Station) ‘۔

اسی طرح کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

فیکٹ چیک:

ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے InVID ٹول کا استعمال کیا۔نتیجتاً ہمیں یہ ویڈیو فرید آباد نیوز کے یوٹیوب چینل پر 25 جون 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کا عنوان ہے، ’فرید آباد میٹرو اسٹیشن Faridabad Metro Station) پر دہشت گرد کے پکڑے جانے کا دعویٰ غلط ہے ، درست یہ ہے کہ  یہ ویڈیو سی آئی ایس ایف  موک ڈرل کا ہے‘۔

علاوہ ازیں، ’کی ورڈ‘ سرچ کرنے پر ہمیں فریدآباد پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ ملا جو واضح کرتاہے کہ وائرل ویڈیو ایک موک ڈرل کا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا، ’پہلے #سچ_جان لو #پھر_لکھو یہ ویڈیو، CISF کی طرف سے  کی گئی موک ڈرل(مشق) کا حصہ ہے۔سچائی جانیں، افواہ نہ پھیلائیں۔  #نیم _حکیم خطرۂ جاں‘۔

نتیجہ:

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سی آئی ایس ایف کی موک ڈرل کا ہے، لہٰذا یوزرس اسے گمراہ کن  دعوے کے ساتھ اسے شیئر کر رہے ہیں۔

دعویٰ: فرید آباد میٹرو اسٹیشن سے ایک دہشت گرد گرفتار

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)