عام آدمی پارٹی (AAP) کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے انگریزی اخبار ‘دی ہندو‘ کے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے جاب پورٹل ‘روزگار بازار’ سے اب تک 10.21 لاکھ افراد کو نوکریاں مل چکی ہیں۔
اخبار میں منیش سسودیا کے حوالے سے لکھا گیا ہے،”دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کو کہا کہ جون 2010 میں شروع کیے گئے ریاستی حکومت کے جاب پورٹل روزگار بازار نے اب تک دارالحکومت میں 10.21 لاکھ نوکریاں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا اور اس کے بعد روزگار کے نقصان کے بعد پورٹل ایک بڑی راحت کے بطور آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال امسال روزگار کے بجٹ میں اعلان کردہ دہلی میں مزید 20 لاکھ نوکریاں دینے کا اپنا وعدہ، وفا کریں گے”۔
اس خبر کو زی دہلی-این سی آر-ہریانہ نے بھی کور کیا ہے۔
दिल्ली सरकार का दावा
2 साल में 10 लाख से ज़्यादा लोगों को नौकरी, @msisodia ने किया दावा @CMODelhi | @ArvindKejriwal | @AAPDelhi | #ApnaChannel pic.twitter.com/Gx1VmuA0n0
— Zee Delhi-NCR Haryana (@ZeeDNHNews) July 4, 2022
علاوہ ازیں کئی دیگر اخبارات، ویب پورٹلز اور نیوز چینلز نے بھی اس خبر پر اپنے رپورٹس شائع کی ہیں۔
#ManishSisodia ने कहा- रोजगार बाजार पोर्टल के जरिए 2 साल में 10 लाख से ज्यादा लोगों को मिली नौकरी https://t.co/KfiJ5prwmx
— Times Now Navbharat (@TNNavbharat) July 3, 2022
فیکٹ چیک:
عام آدمی پارٹی اور منیش سسودیا کے اس دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے ہم نے گوگل پر سمپل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ پر ہی پبلش ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں عام آدمی پارٹی کے دعوے کو "مسلیڈنگ” یعنی گمراہ کن بتایا گیا ہے۔
دی ہندو نے اس رپورٹ کو سرخی،”10 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا اے اے پی کا دعویٰ گمراہ کن” دی ہے۔ اس رپورٹ میں تفصیل سے لکھا گیا ہے کہ یکم مئی تک پورٹل کے ذریعے صرف 12,588 افراد کو نوکریاں ملی تھیں۔ 12,588 کا یہ اعداد و شمار بھی حکومت کا اندازہ ہے، کیونکہ یہ صرف ان کے ساتھ فون کال پر مبنی ہے۔ دہلی حکومت کے پاس ان لوگوں کے نام یا کوئی اور تفصیلات نہیں ہیں جنھیں در حقیقت ملازمت ملی ہے، متعدد ذرائع سے یہ معلومات مصدقہ ہیں۔
نتیجہ:
‘دی ہندو’ کی رپورٹ کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ نہیں بلکہ صرف 12,588 افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔
دعویٰ: دہلی حکومت کے ایمپلائمنٹ پورٹل سے 10 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں۔
دعویٰ کنندہ: عام آدمی پارٹی
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کوڑے کی مار کھاتے ہوئے کی تصویر بھگت سنگھ کے نام پر گمراہ کن دعویٰ وائرل
- فیکٹ چیک: ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ بھگت سنگھ نے نہیں، حسرت ؔموہانی نے دیا تھا
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)