راجستھان کے شہر ادے پور میں دو مسلم نوجوان محمد ریاض احمد عطاری اور غوث محمد نے ایک ہندو درزی کنہیا لال کا بہیمانہ قتل کرکے اسے فناکے گھاٹ اتار دیا۔ کنہیالال کپور نے مبینہ طور پر بی جے پی کی سابق رہنما نوپور شرما کے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں ہتک آمیز بیان کی حمایت تھی۔
عوام و خواص سمیت سرکرہ شخصیات نے اس واقعہ کو ایک گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ۔
اس دوران کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انھیں کنہیا لال کے قاتلوں کو بچے‘ اور چلڈرن‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
@ZeeNews نے راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کے انٹرویو پر ٹی وی پر ایک شو ‘نشر کیا۔
نشانت آزاد (@azad_Nishant) نے لکھا،’راہل گاندھی جی کنہیا لال کے قاتلوں، جو در حقیقت ’جہادی‘ ہیں، انھیں ’چلڈرن‘(بچے) بتا رہے ہیں۔ یہ اسی ملک میں ممکن ہے کہ جسے لوگ اپنے گھروں میں نوکر نہ رکھیں، اسے لوگ وزیراعظم کے عہدے کا دعویدار مانتے ہیں۔ جاؤ! کردو مقدمہ ہتک عزت کا #KanhaiyaLal ‘۔
اجے سہروات نے لکھا،’بے شرمی، بیہودگی اور بے حسی سے پُر ،راہل گاندھی‘۔
اسی طرح کئی ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ مثلاً Abhijeet-iyer-mitra, Himanshu Mishra, kamlesh saini BJP وغیرہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ، جنہوں نے راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کے انٹرویو پر غیظ و غضب کا اظہار کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC نے راہل گاندھی(Rahul Gandhi) کے انٹرویو کی حقیقت جاننے کی غرض سے کچھ ’کی ورڈ‘ اور اس ویڈیو کلپ کے کچھ مخصوص فریم کو ریویرس امیج سرچ کیا تو نتیجے میں DFRAC نے ’منورما نیوز‘ کے یوٹیوب چینل پرپورا انٹرویو پایا۔
یہاں انٹرویو کا وہ حصہ سنا جا سکتا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کا پورا انٹرویو سننے کے بعد DFRAC نے پایا کہ راہل گاندھی انھیں ’چلڈرن ‘ اور بچہ کہہ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں وائناڈ (Wayanad) میں واقع کانگریس (Congress) کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے کنہیا لال کے قاتلوں کو ’چلڈرن‘ اور بچہ نہیں کہا ، بلکہ وہ وائناڈ (Wayanad) میں واقع کانگریس (Congress) کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بچہ اور چلڈرن کہہ رہے ہیں؛ لہٰذا یوزرس، انٹرویو سے ایڈٹ کیے گئے ایک شارٹ ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ردعمل کا اظہار کیا۔
دعویٰ : راہل گاندھی کنہیا لال کے قاتلوں کے لیے ’بچہ‘ کا لفظ استعمال کیا
دعویٰ کنندگان: @ZeeNews اور زیادہ تر ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹس کے ساتھ دیگر یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: اگنی پتھ کے فوائد گنانے والے ڈی ڈی نیوز کے دو ٹویٹس پر سوشل میڈیا یوزرس نے اٹھائے سوال
- کیا ہے سنجے راؤت کے روتے ہوئے ویڈیو کی حقیقیت؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)