سوشل میڈیا پر ’آج تک‘ کی نیوز کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں شہنشاہ اشوک کے بارے میں خبر چلائی گئی ہے، جس میں لکھا ہے ،’اشوک ستون کی شاندار تاریخ: 273 قبل مسیح میں کلنگ جنگ کے بعد راج پاٹ سے دست بردار‘۔ اس خبر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک نے حکمرانی ترک کر دی تھی۔
فیکٹ چیک:
ہم نے وائرل ہونے والے اس دعوے کی جانچ-پڑتالکی۔ ہم نے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ’آج تک‘ نے واقعی ایسی کوئی خبر چلائی ہے؟ ہماری تتبع و تلاش سے پتہ چلا کہ آج تک نے یہ خبر چلائی ہے۔ وائرل اسکرین شاٹ آج تک کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو میں 00:29 سیکنڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید تفتیش کرنے پر، ہمیں مورخ اور مصنف اشوک کمار پانڈے کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں انہوں نے لکھا،’’بے وقوفی کی تمام حدیں پار کر لی گئی ہیں ، اینکر اور ان کے ریسرچر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ آٹھویں کلاس میں بھی وہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھ کر لوڈو کھیلا کرتے تھے۔ شہنشاہ اشوک نے کلنگ جنگ کے بعد تقریباً تین دہائیوں تک حکومت کی۔ دنیا کی کوئی بھی کتاب اٹھا کر پڑھ لو‘۔
मूर्खता की सारी सीमाएँ लांघ ली गई हैं और एंकर तथा उनके रीसर्चर यह साबित कर रहे हैं कि आठवीं की कक्षा में भी वे पिछली सीटों पर बैठकर लूडो खेला करते थे।
कलिंग युद्ध के बाद सम्राट अशोक ने कोई तीन दशक राज्य किया। दुनिया की कोई भी किताब उठा के पढ़ लो pic.twitter.com/hVJluH8xTQ
— Ashok Kumar Pandey अशोक اشوک (@Ashok_Kashmir) July 12, 2022
اس بابت مزید معلومات کے لیے ہم نے اشوک کمار پانڈے سے رابطہ کیا۔ اشوک کمار پانڈے نے کہا کہ یہاں فیکٹ چیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، یہ خالص حماقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشوک سے متعلق دنیا کی کوئی بھی کتاب پڑھ لیجیے، آپ کو صحیح حقائق مل جائیں گے۔ اگر لوگ آٹھویں کی کتاب بھی پڑھ لیتے تو ایسی باتیں نہ کرتے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مسٹر پانڈے کہا کہ فلم ’’اشوکا‘‘ بنانے والوں نے بھی ایسی حماقت نہیں کی تھی۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ شہنشاہ اشوک کے بارے میں ’آج تک‘ کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ کیونکہ مورخین کے مطابق شہنشاہ اشوک نے کلنگ جنگ کے بعد تین دہائیوں تک حکومت کی۔ کلنگ جنگ کے بعد، انہوں نے محل نہیں چھوڑا تاہم جنگی سرگرمیوں اور تشدد میں کبھی ملوث نہ ہونے کا عہد کیا تھا۔
دعویٰ: کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک نے حکومت چھوڑ دی تھی
دعویٰ کنندہ: آج تک
فیکٹ چیک: گمراہ کن
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)