
فیکٹ چیک: بجرنگ دل کے راجستھان سے مغربی بنگال جانے کا گمراہ کن دعویٰ وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت بائیک سوار نوجوانوں کا ایک بڑا گروپ سڑک پر جا رہا ہے۔ اس دوران پولیس اہلکار اور ٹریفک پولیس کے جوان بھی موجود ہیں، جو بائیک سوار نوجوانوں کو سڑک کے دوسری طرف جانے کے لیے ہدایات دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر لوکیشن میں "راج بھون (مغربی بنگال)، کولکاتا” لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ یہ معلومات بھی دی گئی ہیں کہ "راجستھان بجرنگ دل دیر رات پہنچا مغربی بنگال۔”
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دیپک شرما نامی یوزر نے لکھا، "بنگال کے ہندوؤں… اب جو ہوگا سو دیکھا جائے گا۔ ساتھ کھڑے ہو جاؤ بجرنگ دل کے تن من دھن سے، یقین مانو نفرت کے یہ درندے خود بھاگیں گے۔ یاد رکھنا… بزدلوں کی کوئی زمین نہیں ہوتی۔”
اس ویڈیو کو کئی دیگر یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے، جنہیں یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
DFRACکی ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ کے لیے ویڈیو کے کلیدی فریمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ یہ ویڈیو ہمیں سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر ملا، جسے فروری اور مارچ کے مہینے میں پوسٹ کیا گیا تھا۔ یعنی یہ ویڈیو وقف قانون پاس ہونے اور مرشدآباد میں پھیلی ہنگامہ آرائی سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جا چکا ہے۔
اس ویڈیو کو جادوگر گوپال راج (gopalkumar6729) نامی انسٹاگرام یوزر نے 22 فروری 2025 کو پوسٹ کرتے ہوئے بہار کے مدھوبنی کا بتایا ہے۔

اسی طرح گیانیشور_3116 نامی یوزر نے اس ویڈیو کو 17 فروری 2025 کو پوسٹ کیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے ساتھ کوئی لوکیشن نہیں دی گئی۔

اس کے علاوہ YouTube پر بھی یہ ویڈیو 27 مارچ کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔
نتیجہ
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیو فروری اور مارچ کے مہینے سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو کا اصل ذریعہ معلوم ہوتے ہی خبر کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔