
Virat Kohli,Saif Ali Khan
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنے اوپر ہوئے حملے کے حوالے سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ سیف علی خان کا علاج ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں جاری ہے۔ اب سوشل میڈیا پر اداکار سیف علی خان اور بھارت کے اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں وراٹ کوہلی اسپتال پہنچ کر سیف علی خان کی خیریت معلوم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس ان تصاویر کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ وراٹ کوہلی سیف علی خان سے ملنے اسپتال پہنچے۔
شہاب الدین صدیقی نامی ایک یوزر نے پوسٹ شیئر کر لکھا، "وراٹ کوہلی سیف علی خان سے ملنے اسپتال پہنچے ہیں۔”

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ کے لیے متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے۔ ہمیں سیف علی خان کے وراٹ کوہلی سے ملاقات کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی۔ اس کے علاوہ، ہم نے وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی وزٹ کیا، لیکن وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملیں

وائرل تصاویر کو غور سے دیکھنے پر ہم نے پایا کہ ان تصاویر میں وراٹ کوہلی کی آنکھوں میں غیرمعمولی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ اس کے بعد، ہم نے وائرل تصاویر کی جانچ کے لیے اے آئی امیج ڈٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن کا استعمال کیا۔ ہائیو ماڈریشن پر ان تصاویر کے اے آئی سے بناے ہونے کے امکانات بالترتیب %99.7، %90.3، اور %98.9 پائے گئے۔



نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وراٹ کوہلی کے سیف علی خان سے ملاقات کا دعویٰ غلط ہے اور وائرل تصاویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔