سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کولاج، اس دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے کہ کانگریس میں شامل ہوتے ہی YS شرمیلا نے ایک پولیس والے کو تھپڑ جڑ دیا۔ اس کولاج پر ٹیکسٹ لکھا ہے، ’کانگریس کی ہوا میں جادو ہے، جُڑے نہیں کہ غنڈہ گردی شروع۔‘
کولاج کے پہلے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کانگریس کا پٹکا پہنا کر YS شرمیلا کا استقبال کر رہے ہیں، وہیں دوسرے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائی ایس شرمیلا ایک پولیس افسر کو طمانچہ مار رہی ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس لکھ رہے ہیں کہ یہ کانگریس کا گمچھا نہیں، غنڈہ گردی کا لائیسنس ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ پہلا ویڈیو 4 جنوری 2024 کو وائی ایس شرمیلا کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا ہے۔
وہیں، دوسرا ویڈیو 24 اپریل 2023 کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائی ایس شرمیلا کے پولیس افسر کو تھپڑ جڑنے کا واقعہ تب ہوا جب شرمیلا، تلنگانہ میں بھرتی امتحانات کے پیپر لیک کی تفتیش کار ایس آئی ٹی کے دفتر جا رہی تھیں اور پولیس انھیں جبراً روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس معاملے میں انھیں 14 دن تک عدالتی حراست میں جیل میں رہنا پڑا تھا۔
ANI, abplive, thehindu & youtube
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ YS شرمیلا کا پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے کا ہے۔ اس لیے وائرل ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔