سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر برائے نقل و حمل ( ٹرانسپورٹ) کی ایک گرافیکل تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں لکھا ہے کہ مجھے پانچ سال میں کسی ایکسپریس وے کا افتتاح، وزیر ریل کو وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے نہیں دیا، وہ کسی مہنت یا شنکرا چاریہ کو رام مندر کا افتتاح کرنے دے گا؟
نوین مشرا نامی ایکس یوزر نے یہ گرافیکل امیج شیئر کیا ہے۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل گرافیکل تصویر کو ریورس سرچ کیا، پھر کچھ کی ورڈ سرچ کیا اور ایکس ہینڈل ’@nitin_gadkari‘ کو چیک کیا تاہم، ہمیں اس بابت ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں نتن گڈکری کا یہ بیان ہو کہ مجھے پانچ سال میں کسی ایکسپریس وے کا افتتاح نہیں کرنے دیا گیا۔
dfrac
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل گرافیکل امیج میں لکھا گیا بیان مرکزی وزیر برائے نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کا نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔