سوشل میڈیا، بالخصوصWhats App پرایک لنک شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس (راہل گاندھی) تمام بھارت کے یوزرس کو 2024 میں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرکے کانگریس کی حکومت بنانے کے لیے ₹239 کا 28 دن والا ریچارج فری میں دے رہی ہے۔ آخری تاریخ 26 جنوری 2024 ہے۔
dfrac
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے سے متعلق DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا، کانگریس کی آفیشیل ویب سائٹ inc.in وزٹ کی اور ایکس اکاؤنٹس @INCIndia اور @RahulGandhi کو ایڈوانسڈ سرچ کیا مگر ہمیں کہیں بھی ایسی کوئی نیوز نہیں ملی۔
google, rahulgandhi, .inc.in, twitter & twitter
وہیں، URL لنک ایک بلاگ کا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی آفیشیل اناؤنسمینٹ نہیں ہے۔
dfrac
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل میسج کے ساتھ لنک گوگل کے eblogger پر فرضی دعوے کے تحت ایک بلاگ-پوسٹ کا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا (واٹس ایپ) یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔