اسرائیل-فلسطین جنگ، فی الحال میڈیا-سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ جنگ جاری ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ کچھ مسلم ممالک نے فلسطین کی حمایت میں اس کی سرحد پر اپنے اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ ایسا کرنے والوں میں ایران، ترکی، لبنان اور عراق شامل ہیں۔
اتنا ہی نہیں، یوزرس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل-فلسطین جنگ سے دور رہے۔
کن کن یوزرس نے کیا دعویٰ؟
مسٹر کول (@MR_CooL77777) نامی یوزر نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا- بریکنگ نیوز: ایران، ترکی، لبنان اور عراق نے اپنے جنگی طیارے فلسطینی سرحد پر تعینات کر دیے ہیں اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بیان جاری کر دیا ہے کہ امریکہ اب اسرائیل اور فلسطین کے بیچ میں نہ پڑے۔ ورنہ اس کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ ہم ہر حال میں فلسطین کے ساتھ ہیں اور اس کی حفاظت کریں گے۔
X Archive Link
وہیں، دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسرائیل-فلسطین جنگ سے متعلق ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Archive Link
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کوئی ایسی میڈیا رپورٹ نہیں ملی، جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ- ایران، ترکی، لبنان اور عراق نے فلسطینی سرحد پر اپنے جنگی طیارے، تعینات کر دیے ہیں۔
جن ممالک سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان کا رد عمل:
البتہ اس دوران DFRAC ٹیم نے پایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق- تازہ فلسطین-اسرائیل جنگ سے متعلق ایران–عراق نے کھل کر فلسطین کی حمایت کی ہے۔
reuters, newarab, reuters, reuters & alarabiya
جنگ کے طول پکڑ لینے کے اندیشوں کے بیچ اسرائیل نے لبنان سرحد پر فوج تعینات کر دی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ- اسرائیل نے لبنان کے تین جنگجوؤں کو مار گرایا ہے، جبکہ حملے میں اسرائیلی افسر کی موت ہو گئی ہے۔
وہیں، ترکی کے صر رجب طیب اردوغان نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کو ہراساں نہ کریں اور اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین-غزہ پر بمباری بند کرے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ @MR_CooL77777، @aazamaamir_3، @tayyabssiddiqui، @imTanweerSheikh و دیگر یوزرس کی جانب سے کیا جا رہا یہ دعویٰ کہ ایران، ترکی، لبنان اور عراق نے فلسطینی سرحد پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں، گمراہ کُن ہے۔