منیش سنگھ (@MSinghBJP)، بپن بہاری سنگھ (@Bipin_Bi_Singh)، وکرم متل (@VikramMittalBjp) اور جے بھگوان گویل (@JaiBhagwanGoyal) سمیت کئی دیگر یوزرس نے مذکورہ دعوے کے ساتھ راہل گاندھی کا ویڈیو شیئر کیا۔
Tweet Archive Link
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے 9 اگست کو لوک سبھا میں راہل گاندھی کی تقریر کی ویڈیو کلپ کے کچھ کی-فریم کو ریورس سرچ کرنے پر پورا ویڈیو پایا۔ 30:17 منٹ پر، راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’بھائیو، بہنو! لنکا کو ہنومان نے نہیں جلایا تھا، لنکا کو راون گھمنڈ نے جلایا تھا۔ رام نے راون کو نہیں مارا، راون کے غرور نے راون کو مارا تھا‘۔
کانگریس نے بھی 9 اگست کو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر راہل گاندھی کی تقریر کا ویڈیو اپلوڈ کیا ہے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
متذکرہ ویڈیو کلپ میں کے ذریعے گمراہ کُن کرنے کی کوشش میں محض 9 سیکنڈ تک کاٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی پوری تقریر میں سے صرف 9 سیکنڈ کے ویڈیو کو نکال کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔