راہل گاندھی کی دعا مانگتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ وہ پورے ملک پر مسلمانوں کی حکمرانی کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو حالیہ دنوں کا ہے۔
انوراگ راؤ نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے ٹویٹر پر اس کیپشن کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کیا کہ Noماز پڑھتے ہوئے یہ کہہ رہا ہے رات-دن ایک کرو یہی وقت ہے اس ملک پر*** کی حکومت چاہیے؟؟ ساتھ میں کون ہے، وہ بھی دھیان سے دیکھ لو!!‘۔
Tweet Archive Link
وہیں دیگر یوزر نے بھی اس ویڈیو کو متذکرہ بالا دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو مختلف کی-فریم میں کنورٹ کیا اور پھر انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہی ویڈیو ’سَمَےْ ٹی وی‘ نامی ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ، ملا، جس کا عنوان ہے،’راہل گاندھی امبیڈکر نگر (اکبرپور) کچھوچھہ شریف درگاہ پر حاضر ہوئے‘۔
یہ ویڈیو 6 سال پہلے اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ؒ کی درگاہ کچھوچھہ شریف گئے تھے۔
نتیجہ:
فیکٹ چیک سے واضح ہے_
۱) ویڈیو حال-فی الحال کا نھیں بلکہ 6 برس پرانا ہے۔
۲) ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعائیں کی گئیں نہ کہ پورے ملک پر مسلم حکمرانی کے لیے۔
…لہٰذا انوراگ راؤ کا دعویٰ غلط ہے۔