بالی ووڈ فلم ہدایتکار وویک اگنیہوتری نے فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے حوالے سے نیا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کی فلم آسکر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی ہے۔ وویک اگنیہوتری اکثر تنازعات میں رہتے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی بار گمراہ کن معلومات بھی شیئر کی گئی ہیں۔
وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹ کیا-’BIG ANNOUNCEMENT: #TheKashmirFiles has been shortlisted for #Oscars2023 in the first list of @TheAcademy. It’s one of the 5 films from India. I wish all of them very best. A great year for Indian cinema.‘ جس کا ترجمہ ہے؛ بڑا اعلان: #TheKashmirFiles کو @TheAcademy کی پہلی فہرست میں #Oscars2023 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کی پانچ فلموں میں سے ایک ہے۔ میں ان سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انڈین سنیما کے لیے ایک عظیم سال‘۔
اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس بھی اسی طرح کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ ہمیں ’آج تک‘ کی ویب سائٹ پر پبلش ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وویک اگنی ہوتری نے عوام کو گمراہ کن خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اکیڈمی ایوارڈس کی آفیشیل ویب سائٹ دیکھنے سے معلوم ہوا کہ وویک اگنیہوتری کا دعویٰ غلط ہے۔ فلم ابھی شارٹ لسٹ نہیں ہوئی ہے۔ بھارت کی جانب سے محض ایک ہی فلم ’دی لاسٹ فلم شو‘ آسکر کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہوئی ہے، جس کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ دیگر کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہوئی فلموں کی اطلاعات ابھی نہیں آئی ہیں۔
اس کے بعد ہم نے آسکر کی آفیشل ویب سائٹ https://oscars.org/news پر وزٹ کیا۔ ہمیں نیوز سیکشن میں ’95TH OSCARS – REMINDER LIST OF ELIGIBLE PRODUCTIONS‘ کے عنوان سے ایک پریس ریلیز ملی۔ اس فہرست میں ہندوستان کی کئی فلمیں شامل ہیں، جن میں آر آر آر، کنتارا اور ’دی کشمیر فائلس‘ شامل ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم دوڑ میں ہے اور آسکر 2023 میں آگے جانے کی اہل ہو گئی ہے۔
شارٹ لسٹ فلموں کی فہرست آسکر ایوارڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر 21 دسمبر 2022 کو ہی جاری کر دی گئی تھی، جس میں ’دی کشمیر فائلس‘ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ بھارت سے صرف ایک فلم شارٹ لسٹ ہوئی ہے، جس کا نام ’دی لاسٹ فلم شو‘ ہے، جسے وویک اگنیہوتری بِگ اناؤنسمنٹ بتا رہے ہیں، وہ محض ایلیجیبیلٹی لسٹ ہے۔
نتیجہ:
‘آج تک’ کی رپورٹ سے واضح ہے کہ وویک اگنی ہوتری کا دعویٰ غلط ہے۔ ’دی کشمیر فائلس‘ ابھی تک آسکر کے لیے ایلیجیبل لسٹ میں ہے، ابھی فلم شارٹ لسٹ نہیں ہوئی ہے۔