Digital Forensic, Research and Analytics Center

اتوار, فروری 5, 2023
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو پیش کی گئی چکن اور شراب؟ پڑھیں-فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی ناشتہ کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کی ٹیبل پر چکن سے بھری پلیٹ اور شراب سے بھرا گلاس رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس تصویر کو شیئر کرکے راہل گاندھی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا-’تپسوی تسپیا میں لین!‘ (زاہد، مجاہدہ میں منہمک)

Source: Twitter

وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔

Source: Twitter
Source: Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں مصنف اور سینئر صحافی پرننجے گوہا ٹھاکرتا کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں راہل گاندھی کی وائرل تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرننجے گوہا نے لکھا-’یہ محض ایک اتفاق تھا: آج صبح پنجاب میں سفر کرتے ہوئے میں نے بھارت جوڑو یاترا کو عبور کیا۔ کچھ مشکل کے بعد، میں راہل گاندھی سے اس وقت مل پایا جب وہ کرنال سے چند کلومیٹر دور ایک ڈھابے پر کھانا کھا رہے تھے۔ ہم نے سیاست، اقتصادیات اور ہندوستان کے امیر ترین لوگوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔ (اردو ترجمہ)

Source: Twitter

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کی پلیٹ جس میں چکن بتایا گیا ہے، اس میں میوے رکھے ہوئے ہیں اور جس گلاس میں شراب بتائی گئی، اس میں چائے رکھی ہے۔ آپ نیچے دیے گئے کولاج میں دونوں تصویروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ 

dfrac

نتیجہ:

DFRAC  کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ راہل گاندھی کی وائرل تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو شراب اور چکن نہیں پیش کیا گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔