شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے تنازعہ کا شکار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ انہی میں، ایک دعویٰ یہ ہے کہ پاکستان-بنگلہ دیش میں ایک بھی ہندو کرکٹر اور ایکٹر نہیں ہے، جبکہ 100 کروڑ ہندوؤں میں سپر اسٹار سلمان، عامر، شاہ رخ ’پٹھان‘ ملیں گے۔
ٹھاکر امت سنگھ ہندو نامی یوزر نے فلم ’پٹھان‘ پر تنقیدی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’آپ کو پاکستان بنگلہ دیش میں ایک بھی ہندو فلم ایکٹر یا کرکٹر نہیں ملے گا، لیکن بھارت میں 100 کروڑ ہندو ہوتے ہوئے بھی سپر اسٹار سلمان عامر شاہ رخ پٹھان ملیں گے تو غلطی کس کی؟‘۔
आपको पाकिस्तान बंगलादेश में एक भी हिन्दू फ़िल्म एक्टर ओर क्रिकेटर नही मिलेगा लेकिन भारत मे 100 करोड़ हिन्दू होते हुए भी सुपरस्टार सलमान आमिर शाहरुख पठान मिलेंगे तो गलती किसकी? pic.twitter.com/JxhU2PVdso
— ठाकुर अमित सिह हिंदु (@amitkrishna786) December 23, 2022
آرکائیو: لنک
دیگر یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعوے کیے ہیں۔
فیکٹ چیک:
متذکرہ بالا دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ مخصوص کی-ورڈ کی مدد سے ایک سمپل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مختف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش کئی رپورٹس ملیں۔
زی نیوز کی جانب سے پبلش ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ہندو کھلاڑی انل دلپت سونواریا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں وکٹ کیپر-بلے باز کے طور پر کیا۔ وہ پاکستانی ٹیم میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکے اور محض 9 ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ- دانش کنیریا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے والے آخری غیر مسلم کھلاڑی تھے۔ کنیریا نے سنہ 2000 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان کے لیے 61 ٹیسٹ میچ کھیلے اور بہت کامیاب رہے۔ کنیریا 261 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب اسپن گیندباز ہیں۔
اس کے بعد DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بنگلہ دیش میں کتنے ہندو کرکٹر ہیں۔ اس دوران، ہمیں سرخی،’وہ 21 ہندو کرکٹر جو بنگلہ دیش کی ٹیم میں دکھا چکے ہیں اپنا جلوہ‘ کے تحت ٹیک دنیا کی جانب سے پبلش رپورٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم میں 2018 تک کھیلنے والے 21 ہندو کرکٹر کی فہرست پیش کی گئی ہے۔
1۔ بھکشا داس راجن 2۔ آلوک کپالی 3۔ تپس بیسیہ 4۔ دیمن گھوش 5۔ سومیا سرکار 6۔ لِنٹَن داس 7۔ پنک گھوش 8۔ سواگتا ہوم 9۔ دابارتا بھروا 10۔ رونی تلوکوڈا 11۔ نارائن چندرا 12۔راپس گھوش 13۔پرسنَّجِت جوائے 14۔پرجوس کرشنا 15۔ نارائن کمار 16۔ رجِب کمار 17۔ رجب رائے 18۔ رویندر ناتھ سین 19۔ بِھکش شرما 20۔ سنجِت ساہا 21۔ سُباہسِش رائے۔
واضح رہے کہ لنٹن داس بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں۔
وہیں ہمیں ویکیپیڈیا پیج پر بنگلہ دیش کی کھیل کی دنیا میں نام پیدا کر چکے غیر مسلم کھلاڑیوں کی فہرست ملی، جسے یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
کرکٹ کی دنیا کے بعد DFRAC کی ٹیم نے ایکٹنگ کی دنیا میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی ہندو مشہور شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے ایک سمپل سرچ کیا۔ ریزلٹ میں ہمیں مختلف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش کئی رپورٹس ملیں۔
ویب سائٹ nayadaur اور hiddenbodyfacts کی جانب سے پبلش رپورٹ میں باپسی سدھوا، دیپک پروانی اور سنیتا مارش سمیت ان 10 غیر مسلم ایکٹر/ایکٹریس کے بارے میں بتایا گیا ہے، جنھوں نے پاکستان کی ایکٹنگ کی دنیا میں نام پیدا کیا۔
وہیں بنگلہ دیش میں ہندو ایکٹر/ایکٹریس کے بارے میں جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے سرچ کیا۔ وکی پیڈیا پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق منوج کمار پرمانِک، چنچل چودھری اور بدیا سنہا ساس میم سمیت کئی نام سامنے آئے۔
ان کے علاوہ ویب سائٹ imdb پر یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش میں اداکاری کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والوں میں غیر مسلموں (ہندوؤں) کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یوزرس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپ کو پاکستان بنگلہ دیش میں ایک بھی ہندو فلم ایکٹر اور کرکٹر نہیں ملے گا، فیک اور گمراہ کن ہے، کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی کئی ہندو کرکٹر اور ایکٹر/ایکٹریس نے اپنے ہنر کا لوہا منوایا ہے اور منوا رہے ہیں۔