Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

کیا ہے گوا میں جیونِسٹ چرچ کے فادر کے سناتن دھرم کو اپنانے کی حقیقت؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ جم کر وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گوا کے ایک پادری نے عیسائیت ترک کرکے سناتن ہندو مت اپنا لیا ہے۔

Source: Twitter

ایک یوزر نے ٹویٹر پر مبینہ عیسائی پادری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوا کے فادر انتھونی فرناننڈس،کیتھولک پادری جن کا خاندان 400 سال سے کرسچین تھا کرسچیانٹی چھوڑ کر سناتن دھرم میں لوٹ آئے۔ رام کرشن مندر میں گھر واپسی کے دوران، انہوں نے عیسائی مذہب چھوڑنے کا سبب بیان کیا۔ انھیں سچائی کے ساتھ رہنے کے لیے جگہ چاہیے۔ 

کئی دیگر یوزر نے بھی اس تصویر کو اسی طرح کے ملتے-جلتے دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 

فیکٹ چیک

وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC  ٹیم نے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر ویکیپیڈیا پر ملی۔ تصویر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ تصویر Ojciec Mateusz سیریل کی ہے۔

ویکیپیڈیا

قابل ذکر ہے کہ  Ojciec Mateusz (فادر میتھیو)ایک پولش ٹیلی وژن ڈرامہ سیریز ہے، جو 11 نومبر 2008 سے TVP1 پر نشر ہوئی ہے۔ یہ رائے اونو کی جانب سے اٹلی میں نشر اطالوی جاسوسی سیریز ڈان ماٹیاو کا پولش ایڈیشن ہے۔ 

نتیجہ:

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے ثابت ہو رہا ہے کہ وائرل تصویر اور اس کے ساتھ جو دعوی کیا گیا ہے وہ فرضی ہے۔