Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

آسام میں الگ ملک کا مطالبہ کر رہے ہیں بنگلہ دیشی مسلمان؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

انٹرنیٹ پر ایک احتجاجی جلوس کا ویڈیو  وائرل ہو رہاہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ آسام کےاحتجاج کا ویڈیو ہے، جہاں بنگلہ دیش کے مسلمان الگ ملک کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے @SudhirKumarSuri نے کیپشن لکھا، ” آسام میں بنگلہ دیشی مسلمانوں نے الگ ملک بنانے کے لیے جلوس نکالا اور ان کا حال دیکھیے“۔

فیکٹ چیک:

ویڈیو سے لیے گئے کچھ اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سرچ  کرنے پر، ہمیں یہی ویڈیو  @Sourabh3507 کے ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ انہوں  نے یہ ویڈیو 9 جون 2021 کو اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کیا تھا، ”پرم آدرنیہ (نہایت ہی قابل احترام) آسام کے وزیراعلیٰ ہندو ہِردَیہ سمراٹ ہیمنت وشو شرما جی نے بنگلہ دیشیوں کی طبیعت سے ٹھکائی کروائی۔ کیوں؟؟؟ یہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں“۔

علاوہ ازیں ہماری ٹیم نے پایا کہ یہ ویڈیو 2017 سے پھیلایا جا رہا تھا۔ وہیں ہمیں نیوز کلنک کی ایک رپورٹ ملی، جس میں اسی تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ رپورٹ کی سرخی تھی،”آسام کے گول پارہ میں پولیس فائرنگ میں مسلم شخص کی موت“۔

نتیجہ:

دونوں تصاویر ایک ہی واقعہ کی ہیں، لہٰذا ویڈیو کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو آسام کے گول پارہ میں حکومت کی طرف سے لگائے گئے ‘مشکوک شہری اور ووٹر’ ٹیگ کے خلاف احتجاج کر نے والوں کا ہے۔ اس احتجاج کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں ایک مسلم نوجوان کی موت ہو گئی لہٰذا  سوشل میڈیا یوزرس  کا یہ دعویٰ کہ  ‘آسام میں بنگلہ دیشی مسلمانوں نے علیٰحدہ ملک کے مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا’ بالکل غلط ہے۔

دعویٰ:آسام میں الگ ملک کا مطالبہ کر رہے ہیں بنگلہ دیشی مسلمان

دعویٰ کنندگان:  @SudhirKumarSuri ،  دیگر سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: فیک اور گمراہ کن