سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس،دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک مخصوص کمیونٹی کا ایک شخص گولگپےکے پانی میں ہارپک ملاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
ڈاکٹر ہریش جوشی نامی یوزر نے فیس بک پر کیپشن، ’زبیر نامی جہادی، بتاشے (پانی پوری/گولگپے) کے پانی میں ہارپک ملا کر لوگوں کو کھلا رہا تھا… اگر آپ جہادیوں سے کچھ بھی سامان خریدیں گے تو آپ کی جان جانے کا رِسک (خطرہ) رہےگا‘۔کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
متذکرہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے وہ پانی پوری کے پانی میں ہارپک ملا رہا ہے۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ یہی ویڈیو سرخی، ’بچوں کی صحت سے ہو رہا کھلواڑ، کے تحت در اصل 7 جولائی 2022 کو فیس بک پیج گیان بھنڈار پرپوسٹ کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ’وضاحت‘ بھی درج ہے ،’ ڈسکلیمر: یہ ویڈیومکمل طور پر ایک اختراع(افسانہ) ہے، ویڈیو میں پیش کیے گئے تمام واقعات اسکرپٹڈہیں ۔ ویڈیو تفریح کے مقصد سے بنایا گیا ہے، یہ کسی بھی قسم کی سرگرمی کو فروغ نہیں دیتا اور نہ ہی کسی قسم کے ادارے کو بدنام کرتا ہے۔ حقیقی افراد، زندہ یا مردہ، یا حقیقی واقعات سے کوئی بھی مشابہت خالصتاً اتفاق ہے‘۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی (DFRAC)کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو مکمل طور پر جعلی/ فرضی ہے، جسے بیداری کے لیے بنایا گیا تھا، اس لیے یوزرس کا اسے فرقہ وارانہ اینگل دے کر شیئر کرنا گمراہ کن اور غلط ہے۔
دعویٰ: زبیر گولگپے کے پانی میں ہارپک ملاتے ہوئے پکڑا گیا
دعویٰ کنندگان: ڈاکٹر ہریش جوشی و دیگر سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کلنگ جنگ کے بعد شہنشاہ اشوک کے ترکِ حکومت پر ’آج تک‘ کا گمراہ کن دعویٰ
- فیکٹ چیک: NIA نے جاری نہیں کیا ہیلپ لائن نمبر ، سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعویٰ وائرل
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)