سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوور برج پر یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل سوار (بائکرس) دھڑا دھڑا، دھڑام ہو رہے ہیں۔
دیپک نیکوس نامی یوزر نے کیپشن ،’ Today at Sanpada station. @ndtv ‘ (سانپاڑہ اسٹیشن پر آج کا منظر) کے ساتھ ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں یکے بعد دیگرے نو-دس بائک سواروں کے پھسلنے کے سبب گرنے کا دردناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے چند فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں جیو نیوز کی ایک رپورٹ ملی جس کا عنوان تھا،’ WATCH: Multiple motorcyclists fall on slippery Karachi roads amid rain ‘ (دیکھیں، بارش کے دوران پھسلنے کے سبب کراچی کی سڑکوں پر کئی موٹر سائیکل سوار گرے)۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ممبئی کے سانپاڑہ ریلوے اسٹیشن کا نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی کمرشیل راجدھانی کراچی کا ہے۔
وہیں، ہم نے یہی ویڈیو 23 جون 2022 کو ویریفائیڈ یوٹیوب چینل کیپیٹل ٹی وی پر سرخی، ’ کراچی میں بارش کے بعد پھسلن، متعدد موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار‘ کے ساتھ اپلوڈ پایا۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہوتا ہے کہ پھسلنے کی وجہ سے بائک سواروں کے گرنے کا ویڈیو سانپاڑہ اسٹیشن (ممبئی) کا نہیں، بلکہ پاکستان کے شہر کراچی کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس، اسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
دعویٰ: سانپاڑہ اسٹیشن پر پھسلنے کی وجہ سے بہت سے موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کیا غیر مسلم کو ڈیٹ کرنے پر لڑکی کی ہوئی پٹائی؟
- فیکٹ چیک: ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ بھگت سنگھ نے نہیں، حسرت ؔموہانی نے دیا تھا
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)